انڈیا:دلتوں کی احتجاجی ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نجی سیکٹرز میں دلتوں کو ریزرویشن فراہم کرنے کا مطالبہ کرنے والے دلت رہنماؤں نے اتوار کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ دلتوں کا کہنا ہے کہ نجی سیکٹرز میں انکی نمائندگی بہت کم ہے اور سماج میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ ریلی میں ہندوستان کی کئی ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں آئے دلتوں نے حصہ لیا۔ احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت نجی تجارتی سیکٹرز میں دلتوں کو ریزرویشن فراہم کرے۔ دلتوں کے رہنما اورجسٹس پارٹی کے صدر ادت راج کا کہنا ہے’ حکومت نے ڈھائی برس پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ دلتوں کو نجی سیکٹرز میں باقاعدہ ریزرویشن دے گی لیکن اب تک حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے‘۔
مسٹر ادت راج نے بتایا کہ حکومت دلتوں کے حالات کو سدھارنے میں ناکام رہی ہے اور ملک میں ہر جگہ دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کا مطالبہ منظور نہیں کیا تو وہ اپنا احتجاج مزید تیز کرديں گے۔ مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کےرہنما رام ولاس پاسوان کا کہنا ہے وہ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ دلتوں کو نجی تجارتی سیکٹرز میں ریزرویشن دیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ’ ہماری پارٹی اس وقت تک اپنی لڑائی جاری رکھی گي جب تک دلتوں کو نجی سیکٹرز میں ریزرویشن نہیں مل جاتی‘۔ ریلی میں حصہ لینے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ملک کے کئی حصوں میں دلتوں کے استحصال کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سماج میں دلتوں کو آج بھی برابری کا درجہ حاصل نہیں ہے۔ | اسی بارے میں مہاراراشٹرمیں تین دلت ہلاک30 November, 2006 | انڈیا مغربی بنگال میں کسانوں کا احتجاج03 December, 2006 | انڈیا جدید تعلیم کے لیے نئی تجویز03 December, 2006 | انڈیا ہندوستان: مسلمانوں کے لئے ریزرویشن؟03 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||