BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 December, 2006, 17:26 GMT 22:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جدید تعلیم کے لیے نئی تجویز

کمیشن کے صدر جسٹس ایم ایس اے صدیقی نے چار مدارج پر مبنی مدارس کی تجویز پیش کی
ہندوستان کی حکومت نے مدارس میں ملنے والی تعلیم کو جدید بنانے کے لیے قومی مدرسہ بورڈ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس سلسلے میں اتوار کے روز دلی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پورے ملک سے آئے ہوئے علماء اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

اقلیتوں کی تعلیم سے متعلق بنائے گئے قومی کمیشن کی جانب سے منعقد کئے گئے اس اجلاس کا مقصد مدرسوں ميں دی جا نے والی تعلیم کی جدید کاری کے اقدامات تلاش کرنا تھا۔

بعض شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوری طور پر مدرسوں کے نصاب میں باقائدہ طور پر سائنس اور حساب جیسے مضامین شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیشن نے پورے ملک کے مدرسوں کے لیے قومی بورڈ بنانے کی پیشکش کی۔ کمیشن کے مطابق خود مختار ادارے کی طرح کام کرنے والے یہ بورڈ سنٹر بورڈ فار سکنڈری ایجوکیشن یعنی سی بی ایس آئی کے برابر ہوگا۔

کمیشن کے صدر جسٹس ایم ایس اے صدیقی نے مجوزہ بورڈ کی تصیلات دیتے ہوئے بتایا: ’ اس ميں چار مدارج کے مدرسے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ان میں پرائمری مدرسہ ، اپر پرائمری مدرسہ، سکینڈری مدرسہ اور سیئنر سکینڈری مدرسہ شامل ہوں گے۔جب یہ بل پارلیمنٹ سے پاس ہو جائےگا تو ہندوستان میں موجود کوئی بھی مدرسہ اس سے جڑ سکتا ہے۔‘

اجلاس میں انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر ارجن سنگھ نے اپنے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حکومت مدرسوں کی جدید کاری کے لئے ہر قسم کی پیشکش پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا: ’یہ ایک غلط فہمی ہے کہ مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ دہشتگرد ہوتے ہیں۔‘

اجلاس میں آسام ، تریپورا اور دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے تقریبا ایک ہزار علماء اور رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت کی اس تجویز پر خیالات کا اظہار کیا ۔

لیکن جمعیت العمائے ہند کے صدر ارشد مدنی اس بورڈ کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا: ’ اگر اس قسم کا بورڈ بن جاتا ہے تو جن مقاصد کے لئے مدارس بنائے گئے تھے وہ مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔‘

مسلمانوں کے اقتصادی اور معاشی حالات کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کی تشکیل کردہ سچر کمیٹی کے مطابق پورے ملک میں چار فیصد مدرسوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں،۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ ميں تمام سفارشات کے ساتھ مسلمانوں کے کے لئے مفت اور لازمی تعلیم کی بھی سفارش کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد