مغربی بنگال میں کسانوں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغر بی بنگال کے سنگور علاقے میں حکومت کی جانب سے زرعی اراضی نجی کمپنی کو الاٹ کرنے کی مخالفت میں جاری احتجاج کے تیسرے دن مظاہرین نے سڑک جام کی اور بعض مقامات پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ معاملے کی شروعات اس وقت ہوئی جب ریاستی حکومت نے ملک میں آٹو موبائل تیار کرنے والی ایک نجی کمپنی ٹاٹا موٹرز کو گاڑیاں بنانے کی فیکٹری کے لئے ایک ہزار ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ کیا۔ کسانوں نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کی زمین کے لئے انہیں مناسب معاوضہ نہیں دے رہی۔ ہفتے کے روز جب ریاستی اہلکاروں نے زمین پر قبضہ کرنے کے لئے باڑ لگانی شروع کی تو کئی کسانوں نے اس کی مخالفت کی اور احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کی بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ تاہم اتوار کے روز حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ ریاست میں کہیں سے بھی تشدد کی کوئی خبر نہی ملی ہے۔ تاہم حکام نے سنگور علاقے میں عوامی میٹنگز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت ترنامول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی نے حکومت سے اس منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے پیر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کريں گے۔ | اسی بارے میں کولکتہ کا بلیک ہول، حقیقت یا افسانہ 21 June, 2006 | انڈیا بنگالورو، میسورو، منگالورو03 November, 2006 | انڈیا ٹرین دھماکہ: آٹھ افراد ہلاک20 November, 2006 | انڈیا کولکتہ: فیکٹری میں آگ، نو ہلاک22 November, 2006 | انڈیا مغربی بنگال: ہڑتال سے زندگی متاثر01 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||