مغربی بنگال: ہڑتال سے زندگی متاثر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کیی ریاست مغربی بنگال میں سرکار کی طرف سے زرعی اراضی ٹاٹا کمپنی کو الاٹ کرنے پر ہڑتال ہوئی ہے۔ ہڑتال کا انعقاد حزب اختلاف کی جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے کیا گیا ہے جس سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کولکاتا میں دکانیں بند ہیں اور ٹرانسپورٹ پر بھی اسکا اثر ہوا ہے۔ ہڑتال کے سبب بعض سرکاری بسيں چل رہی ہیں جبکہ نجی بسیں سڑکوں پر کم ہی دکھائی دے رہی ہیں۔ حزب اختلاف کی دوسری جماعت کانگریس اور دیگر مقامی سیاسی جماعتوں نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس زمین کو فیکٹری لگانے کے لیے الاٹ کردیا ہے جو کافی زرخیز ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ سرکار کو کم زرخیز زمین الاٹ کرنی چاہیے۔ ریاست میں حکام کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان نے کولکاتا سمیت ریاست بھر میں کئی مقاموں پرسڑک اور ریل لائنز کو جام کر رکھا ہے۔ حکومت کے نجی کمپنیوں کو زرخیز زمین الاٹ کرنے کے فیصلہ پر جمعرات کو ریاستی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کے ارکان نے زبردست ہنگامہ کیا تھا۔اس ہنگامہ آرائی میں چار اسمبلی ارکان سمیت دو صحافی زخمی ہوگۓ تھے۔ | اسی بارے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہڑتال13 June, 2006 | انڈیا مہاراشٹر: پیٹرول پمپ ہڑتال 18 September, 2006 | انڈیا کشمیر میں ہڑتال سے زندگی متاثر 29 September, 2006 | انڈیا دلی: تاجروں کی ہڑتال کا تیسرا دن01 November, 2006 | انڈیا کشمیر: زمین کی نیلامی پر ہڑتال25 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||