تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حکومت کی اتحادی بائیں بازو کی جماعتوں نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج اور کئی مقامات پر ہڑتال کی ہے۔ ہڑتال اور مظاہروں سے ملک کے کئی حصوں میں عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی نو فیصد اور ڈیزل کی تقریبًا چھ فیصد قیمتیں بڑھا دیں تھیں۔ مخلوط حکومت میں شامل بعض جماعتوں کو چھوڑ کر تقریبًا سبھی جماعتیں اس فیصلے کی مخالفت کر رہی ہیں۔ دارالحکومت دلی میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری پرکاش کرات، سیتا رام یچوری اور اے بی بردھن سمیت کئی رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی مارچ میں شرکت کی اور بعد میں گرفتاریاں دیں۔ بائیں محاذ کا کہنا ہے کہ ’پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔‘ بائیں بازو کی جماعتیں قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
سماج وادی پارٹی، تیلگو دیشم پارٹی اور دیگر علاقائی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ ہڑتال کے دوران ریاست اتر پردیش کے بیشتر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور بعض جگہوں سے تشدد کی بھی خبریں ہیں۔ یو پی میں بعض ریل گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی اثر پڑا ہے۔ ادھر ٹرک مالکان نے بھی چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک کے لاکھوں ٹرک منگل سے روڈ پر نہیں چلیں گے اور اس دیگر اشیاء کی قیمتوں بھی اضافے کا امکان ہے۔ دلی کے سبزی منڈی کے علاقے میں سینکڑوں ٹرک کھڑے ہوئے ہیں۔ ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر ریاست کیرالا میں ہوا ہے۔ تقریبًا پوری ریاست میں دکانیں بند ہیں اور تمام تجارتی سرگرمیان رک سی گئی ہیں۔ اس ریاست میں حال ہی میں بائیں بازو کی حکومت اقتدار میں آئی ہے۔ گزشتہ روز حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دلی میں ایک ریلی منعقد کی تھی۔ عوام میں بھی بڑھتی قیمتوں کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ چند مہینوں میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے سبب آٹا ، چاول، دال اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں۔ | اسی بارے میں ممبئی: بسوں کی ہڑتال، زندگی مفلوج21 April, 2006 | انڈیا ہڑتال سےطبی خدمات متاثر18 May, 2006 | انڈیا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ21 May, 2006 | انڈیا دلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 25 May, 2006 | انڈیا گول میز کانفرنس: کشمیر میں ہڑتال25 May, 2006 | انڈیا سپریم کورٹ کے حکم پر ہڑتال ختم31 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||