BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 May, 2006, 08:41 GMT 13:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپریم کورٹ کے حکم پر ہڑتال ختم

احتجاج
کئی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹس نے اعلی تعلیمی اداروں میں ساتئیس فیصد ریزرویشن کے خلاف احتجاج کیا
ہندوستان کے دارالحکومت دلی کے تمام ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے ان ڈاکٹروں سے رزرویشن کے خلاف جاری ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور جلد سے جلد کام پر واپس لوٹنے کو کہا تھا۔

ڈاکٹروں کی یہ ہڑتال گزشتہ 19 روز سے جاری تھی۔

ہڑتالی میڈکل طلباء کے نماندے وندو پاترو نے بی بی سی کو بتایا ہے شہر کے تمام ڈاکٹرز جمعرات سے کام پر لوٹ آئيں گے۔ لیکن انکا یہ بھی کہنا تھا حکومت کی رزرویشن کی پالیسی کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج جاری رہے گا۔

عدالت نے ڈاکٹروں کو یقین دلایا تھا کہ ان کی شکایات پر غور کیا جائے گا۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیے کوٹے کے خلاف دلی اور ملک کے دیگر شہروں میں جونئیر ز ڈاکٹر کئی روز سے ہڑتال پر تھے جس سے طبّی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

سپریم کورٹ نےاپنے فیصلے میں کہا تھا ’ہم ہدایت دیتے ہیں کہ تمام ہڑتالیں، احتجاج، مظاہرے اور کسی بھی طرح کی مخالفت فوری طور پر ختم کردی جائے۔‘

عدالت نے کہا کہ اگر ہڑتال ختم کردی جاتی ہے تو حکومت طلباء کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن چونکہ طبّی خدمات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اس لیے عدالت نے اب سخت رخ اختیار کیا ہے۔

حکومت نے بھی ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی تھی جس کے تحت ڈیوٹی پر نہ آنے کے سبب بہت سے ڈاکٹروں کو ملازمت سے خارج کرنے کے احکامات جاری کر دیے گیے تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جن ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے وہ اگر دوبارہ کام پرآنا چاہیں تو ان کی ملازمت دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

 سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جن ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے وہ اگر دوبارہ کام پرآنا چاہیں تو ان کی ملازمت دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر حکومت ریزرویشن کا نفاذ کرے گی تو وہ عدالتی کارروائی کی حدود میں ہی ہوگی۔ کورٹ نے حکومت سے اگلے روز تک یہ رپورٹ بھی طلب کی ہے کہ آخر کتنے ڈاکٹر کام پر واپس آئے ہیں اور ہسپتالوں میں طبّی خدمات کا حال کیا ہے۔

حکومت نے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیے ستائیس فیصد سیٹیں مخصوص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف زیادہ تر میڈیکل سٹوڈیٹنس احتجاج کر رہے ہیں۔ پٹنہ، بھوپال اور لکھنؤ جیسے شہروں میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیا ہے لیکن زیادہ تر مظاہرے دارالحکوت دلی میں ہوئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ہڑتال میں شامل ہونے والے طلباء کی تعداد زیادہ نہیں ہے لیکن میڈیا میں اسے شہرت کچھ زیادہ ملی ہے۔

دلتکوٹے کی سیاست
پسماندہ افراد کے لیئے کوٹہ پر تنازعہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد