BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 May, 2006, 11:52 GMT 16:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا:پسماندہ طبقے کےلیئے27 فیصدکوٹہ

انڈیا میں دلت اور قبائلی لوگوں کے لیے کوٹہ مخصوص ہے۔
ہندوستان کی حکومت نے آئندہ برس جون سے تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیئے27 فیصد نشستیں مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان حکمراں متحدہ ترقی پسند محاذ اور لیفٹ فرنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ایک اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر دفاع پرنب مکھرجی نے صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اس سلسلے میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔

مسٹر مکھرجی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سبھی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے جذبات اور ضروریات کے مدنظر حکومت نے مرکزی تعلیمی اداروں میں موجودہ نشستوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا میں دلت اور قبائلی علاقے کے لوگوں کے لوگوں کے لیئے تعلیمی اداروں میں 22.5 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔ اور اب اؤ بی سی ( یعنی ہندو مذہب کی نچلی ذات اور معاشی طور پر پچھڑے افراد ) کے لیئے 27 فیصد سیٹیں مخصوص ہوں گی۔

حکومت کی طرف سے یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ملک کے کئی حصوں میں کوٹہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت دلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں میڈیکل طلباء ہڑتال پر ہیں۔

احتجاج کرنے والے کے خیال میں کوٹہ نافذ کیا تو تمام کالجوں کا معیارگھٹ جائے گا۔ ہڑتال کے سبب طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ملک میں اعلیٰ ذات کے لوگوں کی تعداد پچیس فی صد سے کم ہے لیکن ایک دلت رہنما ادت راج کا کہنا ہے کہ ’اسی فیصد ملازمتوں پر انہی نام نہاد اعلیٰ ذات کے لوگوں کا قبضہ ہے‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد