BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 September, 2004, 14:01 GMT 19:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مذہبی بنیاد پر کوٹہ نہیں: عدالت
گجرات فسادات کے بعد مسلمانوں کی پسماندگی پر روشنی پڑی ہے
گجرات فسادات کے بعد مسلمانوں کی پسماندگی پر روشنی پڑی ہے
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے کی ریاستی حکومت کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

گزشتہ جولائی میں ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں غریب مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے خلاف عدالت میں اپیل کی گئی تھی۔

ملک میں مذہب کی بنیاد پر نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کی یہ پہلی کوشش تھی۔

بھارت میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی نچلی ذاتوں کے لئے نوکریوں میں پہلے سے ہی کوٹہ مختص ہے جس کا فائدہ مسلمانوں کے نچلے طبقات کو ہوتا رہا ہے۔ یہ کوٹہ لگ بھگ ایک عشرے قبل وزیراعظم وشواناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت نے منڈل کمیشن کی سفارشت پر کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آندھر پردیش کی حکومت کو مسلمانوں کے لئے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے پسماندہ طبقوں سے متعلق کمِشن سے رائے لینی چاہئے تھی۔

بھارت میں سخت گیر موقف رکھنے والی ہندو تنظیموں نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور عدالت کے سامنے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ملک کے آئین میں مذہب کی بنیاد پر کوٹہ مختص نہیں کیا جاسکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد