’مغل جنرل کامقبرہ گرائیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں پولیس نے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے ہزاروں کارکنوں کی طرف سے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کو مسمار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً دس ہزار کارکنوں کو پرتاب گڑھ جانے سے روک دیا جہاں مغل جنرل افضل خان کا مقبرہ ہے۔ وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل کے تقریباً دس ہزار لوگ اتوار کی صبع پرتاب گڑھ میں سترویں صدی کے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کو مسمار کرنے کے مقصد سے روانہ ہوئے ۔ لیکن دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سخت موقف کے حامل ان ہندووں کو پرتاب گڑھ سے ساٹھ کلو میٹر پر ہی روک لیا۔ پولیس نے ہندو بلوائیوں کو تتر بتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ سخت گیر ہندو تنظیموں نے سترویں صدی کے مغل جنرل افضل خان کے مقبرے کے بارے میں سخت گیر موقف اختیار کر رکھا اور عہد کیا ہے کہ وہ اس کو مسمار کر کے دم لیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||