سپریم کورٹ ڈاکٹروں پر برہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سپریم کورٹ نے اعلٰی تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقے کے لیئے سیٹیں مخصوص کرنے کی حکومتی تجویز کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے تئیں سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ عدالت نے اعلٰی ذات کے ڈاکٹروں کو حکم دیا ہے کہ اگر جلد سے جلد انہوں نے اپنی ہڑتال ختم نہیں کی تو انہیں توہینِ عدالت کے معاملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیر کے روز عدالت نے اعلٰی تعلیمی اداروں میں پسماندہ طبقوں کے لئےنشستیں مخصوص کرنے کی تجویز پر مرکزی حکومت سے وضاحت طلب کی تھی اور اعلیٰ ذات کے ڈاکٹروں سے عوام کے مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کی بھی بات کہی تھی لیکن عدالت کے اس ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے اپنی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ آج کا فیصلہ ان مریضوں کے حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دیا جا رہا ہے جو ہسپتالوں میں ہڑتال کے سبب شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہيں۔ عدالت نے کہا کہ’ کل خاص طور پر عوام کے مفاد میں ہڑتال ختم کرنے کی بھی بات کہی گئی تھی لیکن نتیجہ اس کے برعکس رہا۔ عدالت اس وقت حکومت کی پالیسی کے بارے میں فکرمند نہیں بلکہ عام انسان کی پریشانیوں کے بارے میں زیادہ پریشان ہے‘۔
عدالت نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں حکومت کو ہڑتال کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ادھر حکومت نے کوٹہ کے نفاذ کی نگرانی کے لیئے ایک 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریزرویشن کے معاملے کے تنازعہ کا جلد سے جلد حل نکالنے کی غرض سے اس کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔ مرکزي حکومت سرکاری امداد یافتہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آئندہ تعلیمی سال سے پسماندہ طبقوں کے لیئے 27 فیصد نشستیں مخصوص کرنا چاہتی ہے۔ ان اداروں میں 22.5 فیصد سیٹیں دلت اور قبائلی طبقے کے لیئے پہلےسے ہی مخصوص ہیں۔ اعلیٰ ذات کے ڈاکٹروں، انجینئروں اور دوسرے پیشہ ور طلباء پسماندہ ذاتوں کو ریزرویشن دیئے جانے کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ ان کو خدشہ ہے کہ اس سے اعلی ذات کے طلباء کے لیے مواقع کم ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں پسماندگی کوٹہ: حکومت سے جواب طلبی29 May, 2006 | انڈیا دلی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال 25 May, 2006 | انڈیا انڈیا:پسماندہ طبقے کےلیئے27 فیصدکوٹہ24 May, 2006 | انڈیا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ21 May, 2006 | انڈیا ہڑتال سےطبی خدمات متاثر18 May, 2006 | انڈیا کوٹے کے لیئے نئی کمیٹی مقرر17 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||