BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 November, 2006, 11:57 GMT 16:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: زمین کی نیلامی پر ہڑتال

کشمیر میں ہڑتال
ہڑتال کے سبب وادی کے بیشتر حصوں میں دکانیں بند رہیں
ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں غیر کشمیریوں کو پٹے پر زمین دینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف وادی میں ہڑتال کے سبب عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہڑتال کے سبب وادی کے بیشتر حصوں میں دکانیں بند رہیں اور ٹرانسپورٹ پر بھی اس کا اثر نظر آيا۔ ہڑتال کا اعلان سخت گیر علیحدگی پسند اتحاد نے سید علی شاہ گیلانی کی سربراہی میں کیا تھا۔

حکومت نےگزشتہ ماہ عالمی شہرت یافتہ پہاڑی مقام گلمرگ میں جدید طرز کے ہوٹل اور ’ہٹس‘ یعنی سیاحوں کی قیام گاہیں تعمیر کروانے کی غرض سے 69ایکڑ زمین پر بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت کافیصلہ کیا تھا۔

لیکن ریاست کے سیاحتی امور وزير نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاستی کابینہ حکومت کے اس فیصلے کا جائزہ لے گی اور فی الوقت زمین کی نیلامی کا کام روک دیا گیا ہے۔

لیکن اس کے باوجود کئی گروہوں نے حکومت کے فیصلے کے خلاف تب تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک حکومت پٹے پر زمین دینے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیتی ہے۔

ہندوستان کے قانون کے مطابق کوئی بھی غیر کشمیری، کشمیر میں زمین نہيں خرید سکتا۔ حالانکہ حکومت صنعت کاری کے لیے غیر کشمیریوں کو پٹے پر زمین فراہم کر سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد