کولکتہ: فیکٹری میں آگ، نو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ شہر کی توپسیا کالونی میں ایک عمارت کی پانچویں منزل پر واقع چمڑے کی ایک فیکٹری میں لگی ہے۔ ریاست کی فائر سروس ڈائریکٹر گوپال بھٹاچاریہ نے بتایا کہ 18 افراد کو فیکٹری سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن سب افراد بری طرح سے آگ میں جھلس گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل کروائے گئے زخمی ساٹھ فیصد تک جل چکے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مسٹر بھٹاچاریہ نے یہ بھی بتایا کہ چمڑے کے تھیلے بنانے والی اس فیکٹری میں آگ سے بچنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ ان کے مطابق اگر وقت پر صحیح اقدامات کیے جاتے تو آگ کو پھیلنے سے بچایا جا سکتا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کی گاڑیاں تقریبًا ایک گھنٹے کی تاخیر سے وہاں پہنچی تھیں۔ کولکتہ کے میئر بکاش رجن بھٹاچاریہ نے متاثرہ فیکرٹری کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ فیکٹری کا بیشتر حصہ غیر قانونی تھا اور فیکٹری کے مالک کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ لیکن مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اہلکار غیر قانونی تعمیرات اور آگ سے بچنے والے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رشوت لیکر ایسی فیکٹریز میں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ کولکتہ میں گزشتہ برسوں میں آگ لگنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ اکثر آگ لگنے کے سبب ہونے والے حادثے آگ سے بچانے کے صحیح انتظامات کی کمی سے ہی پیش آتے ہیں۔ | اسی بارے میں دلی:فیکٹری میں آگ ، تیرہ ہلاک 07 December, 2005 | انڈیا آگ کے بعد غم وغصہ11 April, 2006 | انڈیا فیکٹری میں آگ، کم از کم 10 ہلاک01 May, 2006 | انڈیا ’گودھرا ٹرین کی آگ حادثاتی تھی‘17 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||