فیکٹری میں آگ، کم از کم 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست اتر آنچل کے اودھم سنگھ نگر ضلع میں کاغذ کی ایک مل ميں آگ لگنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی سینکڑوں مزدور فیکٹری سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔ اس حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور مقامی صحافیوں کے مطابق انہوں نے پندرہ لاشیں دیکھی ہیں۔ آگ لگنے کے بعد مل میں ایک دھماکہ بھی ہوا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کیمیائی مادے سوڈیم کلورائیڈ کا ایک ٹینک پھٹنے سے ہوا۔ جس وقت یہ آگ لگی اس وقت سینکڑوں مزدور فیکٹری میں شام کی شفٹ ميں کام کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد پوری فیکٹری میں آگ لگ گئی اور مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت اس قدر زوردار تھی کہ اس کی آواز پانچ کلومیٹر کی دور تک سنی گئی۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے اور مل میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے رشتے دار وہاں پہنچ گئے ہیں اور آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں میلے میں آتشزدگی،50 ہلاک10 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||