ٹرین دھماکہ: آٹھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں کولکتہ کے پاس ایک ٹرین میں دو بم دھماکوں سے کم از کم آٹھ مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکے ہلدی باڑی ٹرین میں بیلا کوؤا گاؤں کے نزدیک ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک اہلکار نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’بعض مسافر اب بھی متاثرہ ڈبے میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں باہر نکالنے کے بعد ہی صورت حال واضح ہو سکے گي‘۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ چھوٹی ٹرین آگے جا کر ’دارجلنگ میل‘ سے جڑنے والی تھی جو شمالی بنگال سے کولکتہ جاتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ دونوں ٹرینوں کے جڑنے سے ذرا دیر پہلے پیش آيا ہے۔ زخمی مسافروں کو جل پائی گڑی کے ہسپتال ميں داخل کیا گیا ہے۔ جن مسافروں کی حالات نازک ہے انہیں سیلی گڑی کے نارتھ بنگال میڈیکل کالج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اب تک پولیس اس بات کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ لیکن پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کو مغربی بنگال اور آسام میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیموں کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کو ثبوت دینگے: منموہن 04 October, 2006 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکے، وکیل کو دھمکی 19 October, 2006 | انڈیا مالیگاؤں دھماکے، ایک شخص گرفتار30 October, 2006 | انڈیا گوہاٹی میں دھماکے: پندرہ افراد ہلاک05 November, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||