BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 November, 2006, 15:18 GMT 20:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوہاٹی میں دھماکے: پندرہ افراد ہلاک

کسی تنظیم یا گروپ نے ان دھماکوں کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں دو بم دھماکوں میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور تیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکہ شہر کے فینسی بازار میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت وہاں ریاست بہار سے آئے ہوئے کئی لوگ مذہبی گیت گانے کے لئے جمع تھے۔پولیس کے مطابق پہلے دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسرا دھماکہ شہر کے جنوبی علاقہ میں ہوا۔ یہاں دھماکے کے سبب دو افراد مارے گئے۔

اب تک کسی تنظیم یا گروپ نے ان دھماکوں کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے ۔لیکن پولیس نے علحیدگی پسند گروپ الفا پر اپنا شک ظاہر کیا ہے۔

ریاستی پولیس کے خفیہ ادارے کے اعلی اہلکار کھاگین سرما کا کہنا ہے کہ الفا نےماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ہندی زبان بولنے والوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مرکزی حکومت اور الفا کے درمیان بات چیت ناکام ہونے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

آسام میں علیحدگی پسند ایک عرصے سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد