آسام کے باغیوں کا مطالبہ مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے ریاست آسام کی علیحدگی پسند تنظیم الفا کے باغیوں سے حاکمیت کے سوال پر کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ شمال مشرقی ریاستوں میں امن کا عمل جاری رکھیں گے لیکن بات چیت آئین کے دائرے میں ہونی چاہیئے۔ آسام کی علیحدگی پسند تنظیم ’الفا‘ یعنی یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام، ریاست کی آزادی کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے آسام کی حاکمیت یا اقتداراعلیٰ اس کے لیئے سب سے اہم مسئلہ ہے اور حکومت سے بات چیت تبھی ممکن ہے جب وہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیئے راضی ہو۔ آسام میں آئندہ ماہ ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابی مہم کے سلسلے میں منموہن سنگھ ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ایک نیوز کانفرنس میں اس سوال پر کہ کیا الفا کی حاکمیت کے مطالبے پر حکومت بات چیت کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ’ کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ ہم سب انڈیا کے آئین کے پابند ہیں اور اس مسئلے پر آئین کا موقف بالکل واضح ہے۔‘ مسٹر سنگھ نے مزید کہا کہ کہ اگر ’الفا‘ بات کرنا چاہے تو وہ کوئی بھی مسئلہ اٹھانے کے لیئے آزاد ہے لیکن’اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر مسئلے پر مذاکرات کی آزادی ہے۔‘ نیوز کانفرنس میں انڈین وزیرِاعظم نے زور دے کر کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں کی سرحدوں کی تبدیلی بھی ان ریاستوں کی مرضی کے بغیر نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو غیر قانونی تارکینِ وطن کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں لیکن جو صحیح معنی میں انڈین شہری ہیں انہیں غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام پر ہراساں نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ’ریاست کے تمام شہریوں کو میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ انہیں تارکینِ وطن کے نام پرگرفتار کر کے ہراساں نہیں کیا جائےگا‘۔ انڈیا بار بار یہ کہتا رہا ہے کہ بنگلہ دیش کے شہری غیرقانونی طور پر آسام میں نقل مکانی کرتے رہے ہیں اور یہ مسئلہ آسام میں اسمبلی انتخابات کا ایک اہم موضوع بھی ہے۔ ریاست میں ترون گگوئی کی قیادت میں کانگریس پارٹی اقتدار میں ہے اور بی جے پی سمیت حزبِ اختلاف کی جماعتیں یہ الزام لگاتی رہی ہیں کہ حکومت غیر قانونی تارکینِ وطن کی روک تھام کے لیئے مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ | اسی بارے میں پانچ ریاستوں میں انتخابات 01 March, 2006 | انڈیا آسام: سات ہلاکتوں کے بعد کرفیو 11 February, 2006 | انڈیا یوم جمہوریہ، تشدد کے واقعات 26 January, 2006 | انڈیا آسام: یومِ جمہوریہ سے قبل دھماکے23 January, 2006 | انڈیا ’باغیوں سے نمٹنا فوج کا کام نہیں‘04 January, 2006 | انڈیا بھارت: نو فوجی، چھ باغی ہلاک20 September, 2005 | انڈیا آسام: تیل پائپ لائن پر حملہ 07 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||