پانچ ریاستوں میں انتخابات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے انتخابی کمیشن نے آسام ، مغربی بنگال، پانڈے چری ، تمل ناڈو اور کیریلا میں اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابی کمشنر بی بی ٹنڈن نے ان تاریخوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آسام ميں اپریل کی تین اور دس تاریخوں کو ووٹنگ ہوگی جبکہ مغربی بنگال میں ووٹنگ پانچ مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔ یہ پانچ مرحلے سترہ، بائیس، ستائیس اپریل اور تین اور آٹھ مئی کو ہوں گے۔ کیریلا میں تین مرحلوں اور یونئن ٹیریٹری پانڈے چری ميں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ کیرالہ کے لیے انتخابی کمیشن نے بائیس، انتیس اپریل اور تین مئی کی تاریخیں مقرر کی ہیں جبکہ پانڈے چری کے لیے 3 اور 8 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ تمل ناڈو میں 8 مئی کے روز ووٹ ڈالے جائيں گے۔ پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا کام ایک ہی دن یعنی11 مئی کے روز پورا کیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں آسام کے 126 انتخابی حلقے، کیریلا کے 140 ، تمل ناڈو کے 234 مغربی بنگال کے 294 اور پانڈے چری کے 30 انتخابی حلقوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ سیاسی نکتہ نظر سے ان سبھی ریاستوں میں آئندہ انتخابات کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ آسام میں کانگریس بر سر اقتدار ہے جبکہ تملناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے کی حکومت ہے۔ کیرالہ اور مغربی بنگال میں بائيں باوز کی جماعتیں اقتدار میں ہیں۔ پانڈے چری میں کانگریس کی حکومت ہے۔ | اسی بارے میں اسیر سیاستداں: انتخابات کو چیلنج30 April, 2004 | انڈیا مہا راشٹر، اروناچل پردیش انتخابات24 August, 2004 | انڈیا بہار انتخابات میں بھاگلپور اور گودھرا 02 February, 2005 | انڈیا تین ریاستوں کے انتخابات مکمل 23 February, 2005 | انڈیا بہار میں انتخابات کا اعلان 03 September, 2005 | انڈیا بہار میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ13 November, 2005 | انڈیا انتخابات کے لیے رقم حکومت دےگی23 December, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||