BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہا راشٹر، اروناچل پردیش انتخابات

News image
الیکشن کمیشن آفس
ہندوستان کی اہم ریاست مہاراشٹر میں 13 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہو نگے، انتخابی کمیشن کے اعلان کے مطابق ووٹوں کی گنتی 16 اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ اروناچل پردیش میں 7 اکتوبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 10 اکتوبر کو ہو گی۔

چیف الیکشن کمیشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر میں 24 اکتوبر تک انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا اور نئی حکومت اقتدار سنبھال لے گی۔

ان اسمبلی انتخابات کے ساتھ لوک سبھا کی چار سیٹوں کے لۓ بھی 13 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ آئندہ ماہ کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔ انتخابات کی تاریخوں کی اطلاعات کے ساتھ ہی ان دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطۂ عمل کا نفاذ ہو گیا ہے۔

ریاست مہاراشٹر سیاسی اعتبار سے انتہائی اہم ریاست ہے۔ وہاں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ بی جے پی اور شیو سینا مل کر کانگریس کے اتحاد کا مقابلہ کریں گی۔ یہاں کے انتخاب کے نتائج کی بنیاد پر ہی بی جے پی اور گانگریس قومی سطع پر اپنی اپنی مستقبل کی حکمت عملی وضع کریں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد