بہار میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بہار میں حفاظتی دشواریوں کی وجہ سے تیسرے مرحلے کی پولنگ صرف 57 نششتوں کیلیے ہو رہی ہے۔ تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ بہتر نششتوں کے لیے ہونی تھی۔ صبح سویرے سے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ معقول حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جن پندرہ نششتوں پر انتخابات نہیں ہو رہے ہیں ان پر انتخابات 16 نومبر کو ہوں گے۔ تیسرے مرحلے کے لیے 57 نششتوں پر چار سو چورانوے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری کے بہتر ہزار ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔ گیارہ اضلاع میں ہونے والی اس پولنگ کے لیے بار ہزار آٹھ سو چھیاسی پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ بہار کے سکریٹری داخلہ ایچ سے سروج نے کہا ہے کہ صوبے کی مشرقی بنگال اور نیپال سے لگنے والی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوے الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کی حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ پولنگ کے دن بہار سے لگنے کی سرحد بند رکھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بہار میں حکومت سازی کے لیے انتخآبات کا یہ مرحلہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ | اسی بارے میں بہار میں ریاستی اسمبلی کے انتخاب18 October, 2005 | انڈیا ’ِبہار اسمبلی کی تحلیل غلط تھی‘07 October, 2005 | انڈیا حکومت کورٹ سے یا ووٹ سے28 September, 2005 | انڈیا بہار میں انتخابی سرگرمیاں شروع24 September, 2005 | انڈیا لالو میزائل: گائڈیڈ یا ان گائڈیڈ07 September, 2005 | انڈیا بہار میں انتخابات کا اعلان 03 September, 2005 | انڈیا لالٹین نہیں جلے گی: الیکشن کمیشن13 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||