BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 November, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہاراراشٹرمیں تین دلت ہلاک

پر تشدد مظاہرے
پر تشدد احتجاج کے سبب کئی علاقوں میں کرفیونافذکیاگیا ہے
گزشتہ روز کانپورمیں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کی بے حرمتی کے خلاف ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں پر تشدد احتجاج ہوا ہے۔

بدھ کے روز ہجوم نےایک دلت نوجوان کوہلاک کر دیا تھا اور بعد میں عثمان آباد میں پولس فائرنگ سے ایک بائیس سالہ لڑکے کی موت ہوگئی ہے۔

مظاہروں کے دوران ایک شخص زخمی ہوا تھا اور پولیس نے اب اسکی بھی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

عثمان آباد اور نانديڑ کے علاقوں میں کرفیو جاری ہے۔ مشتعل ہجوم کے پتھراؤ کی وجہ سے دس پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے سیکڑوں لوگوں کو فساد برپا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔

ممبئی کےالہاس نگر میں بعض مظاہرین ایک ٹرین کے کچھ ڈبوں آگ لگا دی تھی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ممبئی میں ورلی کے علاوہ مضافاتی علاقے بھانڈوپ، کانجور مارگ چیمبور، ملاڈ اور تھانے میں بھی پتھراؤ ہوا ہے۔.

ممبئي میں بہت سی بسوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس میں دو ڈرائیور اور ایک خاتون مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماحول کشیدہ لیکن حالات قابو میں ہیں.

ریلوے کنٹرول کے مطابق سینٹرل ریلوے کی پٹریوں پر ہجوم نے ریل روکو آندولن کیا تھا جس کے سبب کئی جگہوں پرٹرینیں کچھ وقت کے لئے بند کرنی پڑیں ہیں.

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہجوم نے ایک دلت نوجوان رنگ ناتھ شنکر ڈاھلے کو ہلاک کر دیا تھا۔
وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے کہا ہے کہ وہ نوجوان جبرا لوگوں کی دکانیں بند کروا رہا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ریاستی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے وزیر چھگن بھجبل نےمقتول نوجوان کے گھر والوں کو ایک لاکھ روپیہ معاوضہ دینے اور گھر کے ایک فرد کو ملازمت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

پونے شہر کے پمپری چنچوڑ علاقہ میں گزشتہ رات سے تشدد کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور پولیس نے اس علاقے میں کئی جگہوں پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر کے حالات پر قابو پانے کے لئے ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے اعلی پولس افسران کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کر لی ہے.

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد