BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 March, 2007, 06:58 GMT 11:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں میں پانچ ہندوؤں کا قتل
ڈوڈہ میں ہلاکتیں
گزشتہ سال مئی میں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی ہلاکتیں ہوئی تھیں (فائل فوٹو)
بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پانچ ہندوؤں کو قتل کر دیا ہے۔

اس واقعے میں دیگر چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جموں کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے بتایا ہے کہ جمعرات کی رات گئے چار مسلح افراد نے راجوری ضلع کے پنگلار گاؤں میں ایک مکان پر حملہ کیا۔ مکان میں گیارہ مزدور تھے جن پرگولیاں چلائی گئیں۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں پانچ ہندو ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسند بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کا پتہ جمعہ کو اس وقت چلا جب گاؤں والوں نے ایک قریبی فوجی چوکی کو اس کی اطلاع دی۔ فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جموں کے علاقے میں اس طرح کا واقعہ کافی دنوں بعد ایک ایسے وقت پیش آيا ہے جب جموں کشمیر سے فوج کے انخلاء کے مسئلے پر بات چیت ہورہی ہے۔ چند روز قبل جموں کے ایک سرحدی گاؤں میں ہندو مسلم فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

ریاست میں حکمراں اتحاد میں شامل پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جموں کشمیر میں حالات بہتر ہوگئے ہیں اس لیے خطے سے فوج کو ہٹا لینا چاہیے۔ تاہم کانگریس کا کہنا ہے کہ ابھی حالات اس طرح کے سازگار نہیں کہ فوج کو ہٹا لیا جائے۔ اس مسئلے پر دونوں میں رسہ کشی بھی جاری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد