’فوجی انخلاء سے سلامتی کو خطرہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر سے فوج کے انخلاء کی سخت مخالفت کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ فوج کے ہٹنے سے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جائےگی۔ پارٹی کے ترجمان پرکاش جاؤڈیکر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ حکومت ایک طرف تو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر سے فوج کا انخلاء نہیں ہوگا تو دوسری طرف ’پہاڑی علاقوں کے تقریباً سینتیس مقام سے فوج کو پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ فوج ان علاقوں سے ہٹائی گئی ہے جہاں دراندازی کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں اور برف پگھلتے ہی اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پرکاش جاؤڈیکر کے مطابق’سرحدی علاقے میں بعض گاؤں ایسے بھی ہیں جہاں ہندوؤں کی تعداد بہت کم ہے اور فوج کی غیر موجودگی سے وہ اور غیر محفوظ ہو جائیں گے‘۔ ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پر وزیراعظم منموہن سنگھ کو یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ پی ڈی پی کے رہنما مفتی محمد سعید کے ساتھ ان کی کیا بات چیت ہوئی ہے۔’ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ملک کی سلامتی کا سوال ہے اور بی جے پی کبھی بھی ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ کرنے نہیں دے گی‘۔ پرکاش جاؤڈیکر کے مطابق اس مسئلے پر، حکومت، فوج اور ریاستی حکومت کی طرف سے مختلف طرح کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ غلام نبی آزاد کی حکومت میں شامل مفتی محمد سعید کی یپپلز ڈیموکریٹک پارٹی جموں کشمیر سے فوج کے انخلاء کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فوج کا انخلاء مناسب نہیں ہےجس پر پی ڈی پی نے اس سلسلے میں حمایت واپس لینے کی بھی دھمکی دی ہے۔ اس تعطل کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم منموہن سنگھ نے مفتی محمد سعید سے بات چیت بھی کی ہے لیکن اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ نئی دلی میں بدھ کو وزیراعظم کے رہائش گاہ پر اس سلسلے میں وزارت دفاع اور وزارت داخلہ سمیت کئی سینئیر حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت اس مسئلے پر غور و فکر کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینا چاہتی ہے۔ | اسی بارے میں مفتی: حکومتی اتحاد سے علیحدگی؟18 March, 2007 | انڈیا ’کشمیر سے انخلا، قیاس آرائیاں ہیں‘04 March, 2007 | انڈیا ’فوجی انخلاء کے بغیر سکوپ نہیں‘04 March, 2007 | انڈیا ’کشمیر سے فوجی انخلاء پر اتفاق‘03 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||