BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 December, 2006, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلت ریلی میں لاکھوں شریک

امبیڈکر
دلتوں کے حقوق کی بحالی کے لیئے امبیڈکر نے اہم کردارادا کیا
بابا صاحب بھیم راؤامبیڈکر کی پچاسویں برسی کے موقعع پر ہندوستان کے ممبئی شہر میں ایک ریلی کے لیئے پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں دلت جمع ہو رہے ہیں ۔

حال ہی میں ملک کے کانپور شہر میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچنے کے خلاف بھڑکےتشدد کے پیش نظر انتظامیہ نے پورے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے ہیں۔

انتظامیہ نے کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا ہے۔

پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں دلت ممبئی کے شواجی پارک ميں جمع ہوئے ہیں۔ پچاس برس قبل یہیں پرڈاکٹرامبیڈکر کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔

ڈاکٹرامبیڈکر پوری زندگی ذات پات کی تفریق کے خلاف لڑتے رہے۔دلتوں کو اس زمانے میں اچھوت کہا جاتا تھا۔ لیکن ان کے حامیوں کے خیال میں ایک طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے دیہی علاقوں میں آج بھی ذات کی بنیاد پر تفریق کی جاری ہے۔

ریلی میں شریک ایک دلت کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے گاؤں کے مندر میں پوجا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے گاؤں میں اونچی ذات کے پنڈتوں کا بہت اثر ہے

 دلت طبقہ کے لوگ بھنڈارہ ضلع کے کھیر لیجنی گاؤں میں حال ہی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے معاملے سے بھی کافی ناراض ہیں۔
۔

اندازے کے مطابق تقریبا ڈیڑھ لاکھ دلت بدھ کی شام تک شیوا جی پارک پہنچنے والے ہيں ۔

دلت طبقہ کے لوگ بھنڈارہ ضلع کے کھیر لیجنی گاؤں میں حال ہی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے معاملے سے بھی کافی ناراض ہیں۔

پولیس پرالزام ہے کہ انہوں نے بھیا لال کی رپورٹ درج کرنے میں جان بوجھ کرتاخیر کی تھی تاکہ سارے ثبوتوں کو مٹایا جا سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد