BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 November, 2005, 09:25 GMT 14:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ڈرائیور کی تلاش جاری
طالبان
طالبان کو اس سے قبل بھی اغواء کے مختلف واقعات کا ذمہ دار ٹہرایا جاتا رہا ہے
افغانستان میں بھارت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ کئی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوبی صوبے نمروز میں لاپتہ بھارتی شہری کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طالبان مزاحمت کاروں نے سنیچر کو اس شخص کے ساتھ تین اور افغانیوں کو اغواء کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایم رمن کٹی نامی شخص بھارت کی سرکاری بارڈر روڈز تنظیم میں ایک ڈرائیور ہے۔

اس سال مزاحمت کاروں کی جانب سےتشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں بھارت کے سفیر راجیش سود نے بی بی سی کو بتایا کہ کسی شخص نے بھی کابل میں بھارتی سفارت خانے اور نہ ہی حکومت سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے رابطہ کیا ہے۔

جب ان سے اس معاملے میں طالبان کی شمولیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں کسی ممکنات سے صرف نظر نہیں کررہے ہیں۔

گم ہونے والا شخص ان تین سو بھارتی شہریوں میں شامل ہے جو دو سو اٹھارہ کلو میٹر طویل دیلارام موٹر وے کو افغانستان میں قندھار، ہرات اورایران کی سرحد پر واقع زارہ جان سے ملانے والے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ان میں سے کچھ کا تعلق بھارت کی سرکاری بارڈر روڈز تنظیم سے ہے۔

راجیش سود کا کہنا ہے کہ تراسی ملین ڈالر کے اس منصوبے پر کئی افغان اور ایرانی کام کر رہے تھے۔

طالبان کوجنوبی افغانستان میں انجینئروں کےاغواء جس میں کئی ترک اور بھارتی شامل تھے، کے واقعات کا ذمہ دار ٹہرایا جاتا رہا ہے۔

ستمبر میں فراح صوبے میں برطانیہ کے ایک انجینئر کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے خبر رساں اداروں کو بتایاکہ ان کے جنگجوؤں نے بھارتی شہری کو اغواء کیا ہے۔

انہوں نے اس بارے میں مذید تفصیلات نہیں بتائیں اور ان کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے ابھی تک تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

افغان وزات داخلہ کے ایک ترجمان نے اس اغواء کی تصدیق کی لیکن اغواء کرنے والوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ اس بارے میں خبروں سے آگاہ ہیں اور افغان حکام اس معاملے کی تحقیق کر رہے ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں توبھارت اس کی مذمت کر تا ہے اور ان سب کی رہائی کی درخواست کر تا ہے۔

افغانستان میں اتحادی فوج کے بیس ہزار دستے مزاحمت کاروں کے خلاف مصروف عمل ہیں۔

66طالبان کا ’زور‘
طالبان انتخابات میں طاقت دکھانا چاہتے ہیں
66کچھ غلطیاں ہوئیں
طالبان اعتراف کرتےہیں کہ ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں
66زندگی کی بھیک رد
’طالبان کا مسئلہ زندگی کی بھیک اور کرسی نہیں‘
اسی بارے میں
امریکہ: پھانسیوں میں کمی
15 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد