۔۔۔ اور اب فلموں کا ’حملہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’تاج ٹیرر‘، ’تاج سے اوبیرائے‘، ’تاج میں 48 گھنٹے‘، ’آپریشن فائیو سٹار ممبئی‘، 11/26 ممبئی پر دہشت‘، ’شوٹ آؤٹ ایٹ اوبیرائے‘، ’آپریشن سائیکلون‘۔ دیکھنے میں ہو سکتا ہے کہ یہ ممبئی پر ہونے والے حالیہ حملوں کی اخباروں میں شہ سرخیاں لگیں۔ لیکن حقیقت میں یہ بیس فلموں کے ٹائٹلز ہیں جو منظوری کے لیے آئے ہیں۔ شاید کچط لوگوں کو یہ ٹائٹلز رجسٹر کروانے کی دوڑ ناگوار گزرے، کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ہی بہت ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘ مشہور ڈاکیومنٹری بنانے والے فلم میکر آنند پٹوردن کہتے ہیں کہ ’ہمیشہ ایسے ہی ہوتا ہے۔ یہ بالکل ایمبولینس کے پیچھے بھاگنے جیسا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ان میں سے کچھ فلم میکر سنجیدہ بھی ہوں گے۔ ایک فلم کو حقیقت پسندانہ اور حساس ہونا چاہیئے۔ اگر وہ تشدد اور فرقہ وارانہ نفرت کم کرتی ہے جو کہ اس طرح کے تشدد کی بنیادی وجوہات ہیں، تو اسے ضرور بننا چاہیئے اور یہ معاشرے کے لیے اچھا ہو گا۔‘
’لیکن امکان یہ ہے کہ یہ لوگوں کی پریشانی سے فائدہ اٹھانے کی ایک کوشش ہو گی۔‘ گزشتہ چند سالوں میں دہشت گردی پر کافی فلمیں بنائی گئی ہیں جیسا کہ ’ممبئی میری جان‘، ’ایک بدھ‘، اور ’شوٹ آن سائٹ‘۔ انڈین موشن پکچرز اینڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق فلم ٹائٹلز کےلیے کئی فلم سازوں نے ان کے ادارے سے رابطہ کیا ہے۔‘ سنیما کے متعلق لکھنے والے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جس طریقے سے دس بندوق برداروں نے شہر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی، تقریباً تین دن تک لوگوں کو یرغمال بنائے رکھا، اور ایک سو ستر سے زائد افراد کا ہلاک ہونا، ایک قیمتی فلمی مواد ہی تو ہے۔ |
اسی بارے میں دہشتگردی کے خلاف نئے اقدامات11 December, 2008 | انڈیا ’یہ ایک جنگی صورت حال ہے‘11 December, 2008 | انڈیا دستی بم ’پاکستانی‘ کمپنی کے ہیں11 December, 2008 | انڈیا ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’سب کا تعلق پاکستان سے‘09 December, 2008 | انڈیا گرفتار شدت پسند کا نارکو ٹیسٹ 05 December, 2008 | انڈیا بھارتی ایجنسیاں، نظام تباہ ہو رہا ہے04 December, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||