دہشتگردی کے خلاف نئے اقدامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی حملوں کے بعد ہندوستان نے داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر داخلہ پی چدم برم نے قومی تفتیشی ایجنسی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز کو جدید ہتھیار اور سازو سامان مہیا کرانے کی بات کہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوبی ایشاء’ دہشتگردی کے طوفان‘ کی لپیٹ میں ہے اور آنے والے دنوں میں بعض مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا ’دس کے دس حملہ آور پاکستانی شہری تھے جو 23 نومبر کو کراچی سے نکلے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔‘ وزیر داخلہ نے خفیہ جانکاری کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ کوسٹ گارڈز اور بحریہ کو جانکاری موصول ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بحریہ - کوسٹ گارڈز نے کم از کم تین روز تک تلاش کی تھی اور ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔‘
بحث کے دوران وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ جنگ دہشتگری کا حل نہیں ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کہی ہے۔ پرنب مکھرجی نے پاکستان کا نام لیے بنا کہا کہ ممبئی حملوں کے ساتھ ساتھ اس سے قبل ہوئے تمام حملوں کا مرکز ہمارا پڑوسی ملک ہی ہے۔ انہوں نے کہا’ ہندوستان کی عوام یہ توقع کرتی ہے کہ ملک کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کیے جائيں جو یہ پیغام دے کہ آئندہ کوئی ہم پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلاف ہر قسم کا پروپگینڈا کیا گیا لیکن ’ہم مشتعل نہیں ہوئے۔‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان نے پاکستان کو چالیس مشتبہ افراد کی فہرست دی ہے جس میں 1993 ممبئی دھماکے کے ملزم داؤد ابراہیم کا نام بھی شامل ہے۔ پاکستان میں جاری آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’ دو ہزار ایک میں پارلمینٹ پر حملے کے بعد بھی پاکستان کی جانب سے ایسی ہی کاروائیاں کی گئی تھیں لیکن اب پاکستان کو مؤثر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے پاکستان کے اس دعوٰی کو بھی مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت اور شدت پسندوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا’ کیا غیر سرکاری عناصر آسمان سے یا پھر دوسرے سیارے سے آتے ہیں؟ ایسے عناصر ملک کی زمین سے ہی کام کرتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے صرف دکھاوے سے کام نہیں چلے گا۔ | اسی بارے میں ’ابھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا‘ 09 December, 2008 | پاکستان ’کارروائی، تفتیش ہو رہی ہے‘10 December, 2008 | انڈیا ’زکی لکھوی اور مسعود اظہرگرفتار‘09 December, 2008 | پاکستان ممبئی حملوں کے حملہ آور اجمل کا ’اقبالی بیان‘10 December, 2008 | انڈیا ’جماعتہ الدعوۃ پر پابندی لگائی جائے‘10 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||