BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 February, 2008, 13:04 GMT 18:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اس لمحے کا پورا مزا لے رہی ہوں‘

فائل فوٹو
فلم اوم شانتی اوم میں دیپیکا نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔
بی بی سی ہندی سروس کے سنجیو شریواستو نے اوم شانتی اوم سے فلموں میں قدم رکھنے والی اور سبھی کو اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی دیوانہ بنانے والی دیپکا پادوکون سے ایک خصوصی ملاقات کی اور ان سے ان کے فلمی اور ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر بات کی ۔

س: آپ ڈمپل کپاڈیا کے بعد دوسری ایسی ہیروئن ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں شاندار انٹری کی؟

ج: میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ آپ نے میرا موازنہ ڈمپل جی سے کیا۔ مقبولیت کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے اور پھر آپ کو اس کا پھل ملتا ہے۔ میں اس لمحے کا پورا مزا لے رہی ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے کیرئر کی شروعات اتنی شاندار ہوگی۔

س: شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم میں کام کرنا کیسا تجربہ تھا؟

ج: میرے لیے یہ بہت بڑی بات تھی۔ شاہ رخ بہت سادہ مزاج شخص ہیں اور وہ دوسرے انسان کو یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ وہ اتنے بڑے سٹار ہیں۔ پوری فلم کے دوران انہوں نے مجھےگائیڈ کیا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ میں اتنی اچھی اداکاری کرسکی۔

س: شاہ رخ خان میں کیا خاص بات ہے؟

ج: شاہ رخ سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ وہ لمبے وقت سے نمبر ون پر ہیں اور یہ آسان نہیں ہے۔ کیرئر کی اونچائی پر پہنچنا آسان ہے لیکن وہاں ٹکے رہنا نہیں اس لیے ان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔

س: دیپکا کو کن کن چيزوں کا شوق ہے؟

ج: مجھے رقص کا شوق ہے اور کھانا بنانا پسند ہے۔ اس کے لیے علاوہ کھیلنا اور دوستوں کے ساتھ فلمیں دیکھنا پسند ہے۔

س: کس ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں آپ؟

ج: میں تو سب ہی ڈائریکٹرون کے ساتھ کام کرنا چاہوں گي۔

شاہ رخ سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں:دپیکا

س: پرکاش پادوکون کی بیٹی ہونے کے ناتے کیا آپ نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ آپ ایک کھلاڑی بنیں گی؟

ج: میں اسکول میں ایتھلیٹ تھی۔ باسکٹ بال کھیلتی تھی اور کالج میں بیس بال کھیلتی تھی۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر بیڈمنٹن کی کھلاڑی تھی لیکن آج کل لوگوں کا دھیان صرف کرکٹ کی طرف ہے۔

س: ابھی آپ کی عمر کافی کم ہے۔ میں نے پڑھا تھا کہ آپ نے چودہ برس کی عمر میں ہی پہلی بار ماڈلنگ کی تھی؟

ج: جب میں بچی تھی تب پرنٹ کے لیے ایک دو اشتہار کیے تھے۔ میری ایک دوست کی ممی مشہور ماڈل کارڈینیٹر ہیں، انہوں نے ہی میری ماں کو صلاح دی تھی کہ میں ماڈلنگ کروں۔ 18 برس کی عمر میں نے لرل صابن کا اشتہار کیا تھا۔

س: آپ کی مقبولیت سے آپ کے والدین بہت خوش ہوں گے؟

ج: بالکل! میرے خاندان میں کوئی بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نہیں تھا۔پہلے بہت سوچتی تھی کہ میں یہ سب کر پاؤں گی یا نہیں۔ اپنا خیال رکھ پاؤں گی یا نہیں! اوم شانتی اوم دیکھ کر میرے والدین بہت خوش ہوئے تھے۔

فائل فوٹو
اوم شانتی اوم کے بعد دیپکا ہدایت کاروں کی پہلی پسند بن گئیں

س: اگر شاہ رخ کو چھوڑ دیں تو کون سے اداکار پسند ہیں؟

ج: نصیرالدین شاہ، امیتابھ جی اور بومن ایرانی۔

س: بالی وڈ میں سب سے اچھا دِکھنے والا اداکار کون ہے؟

ج: اکشے کمار۔ وہ دیکھنے میں بھی اچھے ہیں اور کامیڈی، ایکشن اور سنجیدہ کردار بخوبی ادا کرتے ہیں۔

س: اداکاراؤں میں کون پسند ہے؟

ج: رانی مکھرجی، مادھوری دکشت اور جوہی چاولہ۔

س: کیا آپ کو کسی نے کبھی بتایا آپ میں اور ایشوریا میں مماثلت ہے؟

ج: میرے لیے ایک کمپلیمنٹ ہے۔ میں سکول میں تھی جب ایشوریہ حسینۂ عالم بنی تھیں۔ میں نے ان کے کام کو قریب سے دیکھا ہے۔ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔

س۔ آپ کا نام کھلاڑیوں سے منسلک کیا جاتا ہے، کوئی کہتا ہےکہ آپ کرکٹ میچ دیکھنے مہندر سنگھ دھونی کی وجہ سے جاتی ہيں تو کوئی کہتا ہےکہ یوراج سنگھ کی وجہ سے۔ یوں بھی کہاوت ہے کہ بغیر آگ کے دھواں نہيں اٹھتا، سچائی کیا ہے؟

ج۔ اس پر میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ لوگ اسی طرح کی افواہیں اڑاتے رہیں گے اور میڈیا اس طرح کی باتیں لکھتا رہے گا۔ لیکن میرا خاندان اور میرے دوست حقیقت سے آشنا ہیں۔

س۔ چلیے اعتراف کر لیتے ہیں کہ کسی کرکٹر کے لیے آپ کے دل ميں کچھ نہيں ہے تو پھر کس کے لیے ہے؟

ج۔ یہ بہت ہی نجی معاملہ ہے۔

دپیکا نے بہت چھوٹی عمر میں ماڈلنگ شروع کر دی تھی

س۔ ڈریم مین میں کیا کیا چاہتی ہیں؟

س۔ میں کسی کا نام نہیں لوں گی، لیکن میں اپنی زندگی میں ایک ایسا شخص چاہوں گي جیسے میری ماں کی زندگی میں میرے والد تھے۔ ڈریم مین میں کیا کیا ہوناچاہیے اس کے لیے عورتیں لمبی لمبی فہرست بنا سکتی ہيں لیکن آخری میں یہی اہم ہوتا ہے کہ آدمی ایسا ہو جو آپ کے ساتھ زندگی گزار سکے۔ اور دونوں ایک دوسرے کو خوش رکھ سکے۔ خوبصورت دکھنا، پیسہ اور بڑی شخصیت ہونا ضروری نہيں ہے۔

س۔ آپ کی پسندیدہ فلم کون کون سی ہیں۔

ج۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، میں نے پیار کیا۔

س: ابھی کون کون سی فلمیں کررہی ہیں؟

ج: جنوری میں رنبیر کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کررہی ہوں جس کے ہدایت کار سدھارت آنند ہیں اور اسے یش راج بنا رہےہیں۔ اس کے بعد اکشے کمار کے ایک فلم کروں گی جس کی ہدایات نکھل ایڈوانی دے رہے ہیں۔

ہیما مالنیایک ملاقات
ساٹھ بہاریں دیکھنے والی ہیما مالنی آج بھی جوان
سونو نگمملیے سونو نگم سے
سونو نگم کی زندگی کے نایاب پہلوؤں پر ایک نظر
مدھور بھنڈارکرعام انسان کا ڈائریکٹر
بالی وڈ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر سے ایک ملاقات
اسی بارے میں
عائشہ کی راکھی، میرا کی اننگز
03 September, 2007 | فن فنکار
سلمان خان رہا، ممبئی واپس
31 August, 2007 | فن فنکار
’ایسے مت چک انڈیا‘
25 August, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد