BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 August, 2007, 06:58 GMT 11:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلمان خان کو جیل بھیج دیا گیا
سلمان خان فائل فوٹو
اس معاملے میں سلمان پہلے بھی کچھ روز جیل میں رہ چکے ہیں
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کوجودھپور سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل وہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

راجستھان پولیس نے جودھپور ہوائی اڈے پر ہی انہیں گرفتار کر لیا تھا۔سلمان جودھپور کی ذیلی عدالت میں خود سپردگی کے لیے ممبئی سے جودھپور پہنچےتھے۔

جمعہ کو راجستھان کی ایک عدالت نے نایاب ہرنوں کےغیر قانونی شکار کے مقدمے میں اداکار سلمان خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں اس مقدمے میں سنائی گئی ذیلی عدالت کے پانچ سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔

جسیے ہی سلمان خان جودھپور کے ہوائی اڈے پر پہنچے وہاں پہلے ہی سے موجود اور ان کے آنے کا انتظار کررہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عدالت کی جانب سےگرفتاری کا وارنٹ ہے اس لیے ان کو فوراً گرفتار کیا گیا ہے۔

 سلمان کے خلاف مجموعی طور پر غیر قانونی شکار کے تین الگ الگ مقدمات ہیں۔ وہ شکار کے سبھی الزامات سےانکار کرتے رہے ہیں
واضح رہے کہ آج ممبئی سےجودھپور کے لیے روانہ ہونے سے قبل سلمان خان نے میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں خودسپردگی کرنے کے لیے وہ جودھپور جارہے ہیں۔تاکہ اپنے خلاف جاری کیے گیے وارنٹ کے حکم کی تعمیل کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے وکیل کے صلاح مشورے سے عمل کر رہے ہیں اور ’انشاءاللہ سب خوش آئند رہے گا‘۔

گرفتاری کے ساتھ ہی پولیس انہیں عدالت لے جارہی ہے۔ جہاں سے توقع کے مطابق انہیں جیل بھیجا جائےگا اور اعلٰی عدالت سے ممکنہ ضمانت ملنے تک انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ اس معاملے میں وہ پہلے بھی کچھ روز جیل میں رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب جے پور میں ہمارے نامہ نگار نرائن باریٹھ کے مطابق سلمان خان کے وکیل ہستمل شاشوت نے بی بی سی کو بتایاکہ وہ سنیچر کو ہی مقدمے کے خلاف جودھپور ہائی کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔

سلمان خان
سلمان پر چنکارہ ہرن کے شکار کا الزام ہے
ان کا کہنا تھا کہ’عرضی تیار ہے اور اس پر پیر یا منگل کو سماعت ہوسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ سلمان کو انصاف ملے گا‘۔

ادھر سلمان کے خلاف مقدمہ لڑ رہے وشنو‏ئی برادری کے وکیل مہی پال وشنوئی نے کہا ہےکہ وہ ہائی کورٹ میں سلمان کے نظر ثانی مقدمہ کی مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ’ سلمان کو مناسب موقع مل چکاہے ان کا کہنا تھا کہ ’ميں عدالت سے درخواست کرں گا اب انہیں سزا کاٹنی چاہیے‘۔

سلمان خان پرستمبر 1998 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جودھپور کے نواح میں ایک چنکارا ہرن کے شکار کا الزام ہے اور انہیں ذیلی عدالت نےاس جرم کے لیے پانچ برس کی قید اور پچیس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔ سلمان نے اس فیصلےکے خلاف ضلعی عدالت میں اپیل کی تھی۔

وکیل وشنوئی کی دلیل ہے کہ عدالت نےذیلی عدالت کے فیصلے کو صحیح قرار دیا اور کہا کہ جرم کی نوعیت کے اعتبار سے پانچ برس کی سزا بالکل واجب ہے۔

ہندی فلموں کے مقبول اداکار کے خلاف مجموعی طور پر غیر قانونی شکار کے تین الگ الگ مقدمات ہیں۔ وہ شکار کے سبھی الزامات سےانکار کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ہی الزامات جھوٹے ہیں۔

اسی بارے میں
میڈیا سے خفا سلمان
01 September, 2006 | فن فنکار
سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ
27 February, 2006 | فن فنکار
سلمان خان کو قید کی سزا
17 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد