دنگل فلم میں عامر خان کی تصویر وائرل

،تصویر کا ذریعہOther
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کی ایک تصویر کو ٹویٹ کیا ہے جو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہے۔
جیسے ہی عامر نے اس فلم کی اپنی تصویر ٹویٹ کی اس کے کچھ ہی دیر بعد یہ تصویر وائرل ہو گئی۔
عامر خان کے پرستار اس تصویر میں عامر خان کی محنت کی تعریف کر رہے ہیں۔
فلم ’دنگل‘ بھارتی پہلوان مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔
عامر خان نے ٹوئٹر پر جو تصویر جاری کی ہے وہ نوجوان مہاویر کی عکاسی کرتی ہے۔
عامر نے لکھا ہے کہ اگلے دو روز میں وہ مہاویر کی نوجوانی کے دنوں کی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔
فلم ’دنگل‘ کے لیے پہلے عامر خان نے اپنے وزن میں خاطر خواہ اضافہ کیا تھا لیکن اب نوجوان مہاویر کے لیے انھیں اپنا وزن کم کرنا پڑا ہے۔

’دنگل‘ رواں سال 23 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ عید کے موقعے پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اور یہ فلم بھی پہلوان پر مبنی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی تصویر پر سوشل میڈیا میں پرستار کے علاوہ دوسرے اداکار بھی عامر کی تعریف کرتے نظر آئے۔
اداکار رتیش دیش مکھ نے ٹویٹ کیا: ’یہ بے مثال ہے۔ آپ ہمیشہ ایسا کیسے کرتے ہیں!‘
جبکہ اداکار آشیش چودھری نے لکھا: ’مجھے یقین ہی نہیں آتا کہ یہ شخص لفظ پرفیکشنسٹ پر کس قدر پورا اترتا ہے۔‘
JahanurAamir@ کے ٹوئٹر ہینڈل سے راج نے لکھا: ’اتنی محنت اور لگن۔ کوئی بھی عامر خان سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔‘
ستیش نے ٹوئٹر ہینڈلSatishPDK@ سے لکھا: ’عامر خان + دنگل = بلاک بسٹر‘







