کس کی عید، کس کی دیوالی اور کس کا کرسمس؟

،تصویر کا ذریعہGetty
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
کچھ عرصے سے سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے ایک ساتھ عید پر ریلیز ہونے کی خبروں پر میڈیا میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔
کوئی اسے دو اہم خانوں کی ٹکر بتا رہا تھا تو کوئی کرن ارجن کا مِلاپ اور دونوں خان بھی اس خبر کی نہ تو تردید کر رہے تھے اور نہ تصدیق۔ لیکن آخر کار اب یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ فلم ’رئیس‘ عید پر نہیں بلکہ جنوری میں ریلیز ہوگی۔
٭ <link type="page"><caption> بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2016/05/160507_bollywood_roundup_audio_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدوانی نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
چلیں اچھا ہوا کہ عید کے موقعے پر سلطان کے اکھاڑے میں رئیس کے ساتھ دنگل ہوتے ہوتے رہ گیا ورنہ کیا پتہ دونوں کی دشمنی میں بدلتی دوستی کیا رنگ دکھاتی؟
ویسے بالی ووڈ میں اگر بڑے تہواروں پر فلموں کی ریلیز کی بات کی جائے تو عید سلمان کی ہوتی ہے تو دیوالی شاہ رخ کی اور کرسمس پر عامر کا قبضہ ہے۔
اب باقی ہیروز اپنی فلمیں لیکر کہاں جائیں؟
قطرینہ کے ڈیٹس کی ڈائری بھر چکی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty
قطرینہ کیف نے رنبیر کپور کو تو ڈیٹ کرنا بند کر دیا لیکن فلموں کے لیے ان کی ڈیٹس کی ڈائری اب پوری طرح بھر چکی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اطلاعات کے مطابق قطرینہ کے پاس فلموں کے بے شمار آفرز آرہے ہیں۔ان آفرز میں بجرنگی بھائی جان بنانے والے کبیر خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بھی شامل ہے جس میں سلمان خان ہیں۔
اس کے علاوہ آنند لال رائے، اور راج کمار سنتوشی بھی قطرینہ کے ساتھ فلم بنانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ 32 سالہ اداکارہ فتور فلم کے بعد زیادہ ہی مصروف نظر آ رہی ہیں۔
لگتا ہے رنبیر کے ساتھ ’علیحدگی‘ انھیں کچھ زیادہ ہی راس آرہی ہے۔
پرینکا چوپڑہ کی بہن کی ایکسپرٹ رائے

،تصویر کا ذریعہGetty
پرینکا چوپڑہ کی کزن میرا چوپڑہ بالی ووڈ میں نئی ہیں۔ یوں تو میرا نے فلم ’گینگ آف گھوسٹ‘ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا تھا لیکن اس فلم کا حال کچھ اچھا نہیں رہا اور اب ان کی فلم ’لندن 1920‘ رلیز ہوئی ہے۔
لیکن انڈسٹری پر اپنی ایکسپرٹ رائے انھوں نے ابھی سے ظاہر کرنی شروع کر دی ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ہر کوئی آپ کو تنقیدی نگاہوں سے دیکھتا ہے اورلوگ پیٹھ پیچھے باتیں بناتے ہیں لوگ سامنے کچھ اور ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ اور، اس لیے آپ کو محتاط رہنا پڑتا ہے۔
ویسے میرا کو کوئی سمجھائے کہ انھیں واقعی محتاط رہنے کی ضرورت ہے؟ وہ حال ہی میں انڈسٹری میں شامل ہوئی ہیں اور دوسرے وہ بھی تو اب اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ میڈم اس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔
آدتیہ پنچولی کی رنگین مزاجی

،تصویر کا ذریعہGetty
بالی ووڈ میں افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار ہمیشہ ہی گرم رہتا ہے اب نئی افواہ یہ ہے کہ اداکارہ زرینہ وہاب نے اپنے شوہر ادتیہ پنچولی کا گھر چھوڑ دیا ہے لیکن جب میڈیا نے زرینہ سے اس بات کی تصدیق چاہی تو وہ حیران رہ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں وہ اپنی 29 سال پرانی شادی کو ختم کیوں کریں گی؟
زرینہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں سورج اور ثنا سے بہت پیار کرتی ہیں اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ اس خبر میں سب سے دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ زرینہ ’کینڈی کرش‘ گیم کی شوقین ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب سے رتک روشن اور کنگنا رناوت کے جھگڑے کی خبریں آنی شروع ہوئی ہیں وہ ان میں الجھ کر کینڈی کرش ہی کھیلنا بھول گئی ہیں۔
ویسے کنگنا کے نام سے زرینہ وہاب کو اور بھی بہت کچھ یاد آتا ہوگا کیونکہ کنگنا ان کے شوہر ادتیہ پنچولی کے بھی کافی نزدیک رہ چکی ہیں۔اب ادتیہ پنچولی کی رنگین مزاجی سے کون واقف نہیں!







