عامر خان نے 21 ہزار لڑکیوں کو ’مسترد‘ کیا

عامر خان فلم انڈسٹری میں منتخب اور مختلف النوع کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعامر خان فلم انڈسٹری میں منتخب اور مختلف النوع کردار ادا کرنے کے لیے معروف ہیں

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جو میں وہ ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ پہلی بار عامر خان چار بیٹیوں کے باپ کا بھی کردار ادا کریں گے اور ان چار لڑکیوں کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔

فلم ’دنگل‘ کے لیے ابھی تک 21 ہزار لڑکیوں کا آڈیشن کیا جا چکا ہے۔

پہلے یہ باتیں گشت کر رہی تھیں کہ اس فلم کے لیے معروف اداکارہ کنگنا راناوت کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے لیکن کنگنا نے اس خبر مسترد کر دیا ہے۔

عامر خان سماجی موضوعات کے حوالے سے حساس نظر آتے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعامر خان سماجی موضوعات کے حوالے سے حساس نظر آتے ہیں

اطلاعات کے مطابق اس فلم کے لیے ایک بھی لڑکی فلم انڈسٹری سے نہیں ہو گی۔ دراصل فلم کے لیے عام لڑکیوں کی تلاش ہے جو پردۂ سیمیں پر پہلے کبھی نظر نہ آئی ہوں۔

فلم کی ٹیم نے ملک کے مختلف شہروں میں جا کر ہزاروں لڑکیوں کا آڈیشن کیا اور جو ریاست ہریانہ، اترپردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے شہروں میں بھی کیا گیا۔

فلم کی کاسٹ کے بارے میں عامر خان کے ساتھ ساتھ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سبھی بہت سنجیدہ ہیں۔

اس فلم میں کنگنا راناوت کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی تھی جسے کنگنا نے بے بنیاد قرار دیا تھا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناس فلم میں کنگنا راناوت کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی تھی جسے کنگنا نے بے بنیاد قرار دیا تھا

وہ سب فلم سے تعلق رکھنے والی ہر چیز پر خاصی توجہ دے رہے ہیں تاہم ابھی تک فلم کی مکمل کاسٹ طے نہیں ہو پائی ہے۔

اس فلم کے لیے عامر خان نے اپنا وزن بڑھا کر 90 کلو تک کلر دیا ہے۔

ویسے بھی عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ’مسٹر پرفیكشنسٹ‘ کے نام سے معروف ہیں اور جب تک ان کو پرفیكٹ کاسٹ نہیں ملے گی، فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہو گی۔