’میں، سلمان اور شاہ رخ اب بھی جوان ہیں‘

،تصویر کا ذریعہhoture image
بھارتی فلمی صنعت بالی وڈ کے سٹار عامر خان سنیچر یعنی آج 50 برس کے ہو گئے لیکن ان کا کہنا ہے کہ آج بھی نوجوان ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ عمر تو صرف ایک ’نمبر‘ ہے۔
سالگرہ سے ایک دن پہلے ہی 'مسٹر پرفکشنسٹ' نے جمعہ کو میڈیا کی موجودگی میں کیک کاٹ کر جشن منایا۔
عامر خان یہ ماننے کو قطعی تیار نہیں کہ بڑھاپا آ رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 50 تو محض ایک نمبر ہے اور وہ آج بھی اپنے آپ کو 18 یا 20 سال کا نوجوان ہی سمجھتے ہیں۔
’مجھے لگتا ہے کہ میں، سلمان اور شاہ رخ تینوں ہی ابھی جوان ہیں۔ مجھے کہیں سے نہیں لگتا کہ ہم 18 یا 20 کے اوپر ہیں، بلکہ دو تین سال بعد 25 تک ضرور پہنچ جائیں گے۔‘
عامر خان نے کہا کہ انھیں اپنی پرانی فلمیں دیکھ کر انہیں بہت كوفت ہوتی ہے۔ عامر مانتے ہیں کہ وہ اس سے بھی بہتر کام کر سکتے تھے۔
وہ بتاتے ہیں کہ آج ان کے چاہنے والے اور انڈسٹری کے لوگ بھلے ہی انہیں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہتے ہوں، پر ابتدائی دور میں ان کی کئی فلمیں ناکام بھی ہوئی تھیں۔
’مجھے ان فلموں سے سیکھنے کو ملا اور آج میں جو کچھ ہوں، ان ناکام فلموں کی وجہ سے ہوں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عامر خان نے بیماریوں سے بچنے کے لیے گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے اور بریانی، مٹن كورما، بٹر چکن، فش کڑی جیسی چیزوں سے عامر نے توبہ کر لی ہے۔
یہی نہیں بلکہ انہوں نے دہی، انڈے، پنیر، گھی اور دودھ سے بننے والی مٹھائیاں بھی چھوڑ دی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کی وجہ سے کیا ہے۔







