’جو کہنا تھا کہہ چکا، اب کچھ نہ پوچھیے‘

’اےآئی بی روسٹ‘ پر تنقید کرنے والے عامر خان سینسر شپ کے حق میں نہیں ہیں

،تصویر کا ذریعہSUPRIYA SOGLE

،تصویر کا کیپشن’اےآئی بی روسٹ‘ پر تنقید کرنے والے عامر خان سینسر شپ کے حق میں نہیں ہیں

بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ متنازع شو ’اے آئی بی‘ کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔

بھارتی شہر ممبئی میں جب وہ ایک فلم کے پروموشن پر آئے تو ان سے اس شو کے حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انھوں نے صاف جواب دیتے ہوئے کہا ’مجھے جو کہنا تھا کہہ چکا ہوں۔ اب مجھ سے کچھ نہ پوچھیے۔‘

دراصل کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ جیسی شخصیات ’اے آئی بی روسٹ‘ شو کا حصہ بنی تھیں جس میں تینوں نے مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔

عامر خان نے اس شو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شو کی زبان کافی پرتشدد لگی اور انہیں یہ شو پسند نہیں آیا۔

شو کی برائی کرنے پر کئی لوگوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کو دوہرے معیار کا حامل شخص کہا۔

اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا تھا کہ عامر ’دہلی بیلي‘ جیسی فلم بناتے ہیں جو ذومعنی مکالموں سے بھری تھی۔ ایسے میں انھیں اس شو پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

’اےآئی بی روسٹ‘ پر تنقید کرنے والے عامر خان سینسر شپ کے حق میں نہیں ہیں۔

 کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ ’اے آئی بی روسٹ‘ شو کا حصہ بنے تھے جس میں مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا

،تصویر کا ذریعہAIB

،تصویر کا کیپشن کرن جوہر، ارجن کپور اور رنویر سنگھ ’اے آئی بی روسٹ‘ شو کا حصہ بنے تھے جس میں مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا

اداکارہ انوشكا شرما کی فلم ’این ایچ 10‘ کو مبینہ طور پر سینسر بورڈ نے منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ فلم میں خاصا تشدد اور نازیبا زبان کا استعمال کیاگیاہے۔

اگرچہ فلم کو بورڈ کی جانب سے ہری جھنڈی مل گئی ہے اور ’این ایچ 10‘ اب 13 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

عامر خان سینسرشپ کے بارے میں کہتے ہیں، ’ہم جمہوریت میں رہتے ہے۔ ہمیں اظہار کی آزادی ہے۔ میں سینسر شپ کے حق میں کبھی بھی نہیں تھا۔ میں درجہ بندی کے حق میں ہوں۔ ہمارے ملک میں ایک بالغ کو آپ کسی مواد سے دور نہیں رکھ سکتے۔ وہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انھیں کیا دیکھنا ہے اور کیا نھیں دیکھنا ہے۔‘

عامر خان کلک كوچلن کی فلم ’مارگریٹا ود اے سٹرا‘ کی پرموشن کے لیے اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ آئے تھے۔

شونالي بوس کی ہدایت والی اس فلم میں کلک نے سے دماغی فالج کا شکار لڑکی کا کردار نبھایا کیا ہے۔