انوشکا کرن جوہر کے سوال پر پریشان کیوں؟

،تصویر کا ذریعہ
اداکارہ انوشكا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی قربتوں کی خبریں ان دنوں میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں اور انہی سے متعلق سوالات نے انوشكا شرما کو حیران و پریشان کر ڈالا۔
انوشكا اس اتوار کو کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں نظر آئیں گی جہاں ان سے کرن نے وراٹ اور ان کے تعلقات سے متعلق سوالوں کی بوچھاڑ کر ڈالی۔ کرن کے اس حملے سے انوشكا سنبھل نہیں سکیں اور ان سے کوئی جواب بن نہیں پایا۔
جب انوشكا سے رہا نہیں گیا تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ ’کرن، پلیز، آئی ایم فِيلگ نیکڈ۔‘
انوشكا کے ساتھ اس شو میں خالق ڈائریکٹر انوراگ کشیپ بھی نظر آئیں گے، جن کی فلم ’بامبے ویلوٹ‘ میں انوشكا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
رنویر سنگھ نے فوٹوگرافر کی پٹائی کر دی

،تصویر کا ذریعہHoture Images
فلم ’رام لیلا‘ کے بعد رنویر سنگھ اور دیپکا پاڈوکون کی دوستی کے چرچے عام ہیں اور دونوں عوامی تقریبات میں ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں ہیما مالنی کی بیٹی اہنا دیول کی شادی میں بھی دونوں ساتھ میں نظر آئے اور جہاں جہاں دیپکا گئیں، رنویر بھی پیچھے پیچھے ہو لیے۔
جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ایک فوٹو گرافر نے دونوں کی تصویر بنانی چاہی تو رنویر نے مبینہ طور پر اس فوٹو گرافر کی پٹائی کر دی۔
اگرچہ رنویر کے قریبی دوستوں نے پٹائی کے واقعے سے انکار کیا اور کہا کہ رنویر نے اس فوٹوگرافر سے صرف وہ تصاویر ڈِليٹ کرنے کے لیے کہا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
شرتی ہاسن ایف ایچ ایم کے سرورق پر

،تصویر کا ذریعہRamiya Vasta Vaiya
شرتی ہاسن کے پاس بالی وڈ میں کامیابی کے نام پر زیادہ کچھ نہیں ہے لیکن اپنی فطری اور خوبصورتی کے لیے وہ مسلسل موضوعِ بحث رہتی ہیں۔
حال ہی میں وہ فیشن میگزین ایف ایچ ایم کے بھارتی ایڈیشن کے سر ورق پر نظر آئیں۔
گذشتہ سال شرتی کے لیے بالی وڈ میں بھی خاص کامیاب رہا۔ وہ فلم ’رميا وستاويا‘ میں نظر آئیں جس نے اچھا بزنس کیا۔ وہیں ان کی دوسری فلم ’ڈی ڈے‘ کو ناقدین نے پسند کیا اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔







