BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 27 February, 2008 - Published 15:11 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھاندلی تو ق لیگ کے ساتھ ہوئی‘

پرویز الٰہی
اگر صدر کو منتخب کیا ہے تو وہ اُن کی سپورٹ بھی کریں گے
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ نواز ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے اور تمام جمہوری اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اراکین اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے۔

پرویز الہی نے یہ بات مسلم لیگ قاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

اُن کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکسٹھ اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔

اُن کے بقول مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے اور اتنا عرصہ ملک سے باہر رہنے کے باوجود نواز شریف نے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور وہ دوبارہ اُسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نون لیگ کے اس طرح کے اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ اس سے نہ تو جمہوریت کو کوئی فائدہ پہنچے گا اور نہ ہی ملک کے نظام میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اگر صدر کو اُن کی جماعت نے منتخب کیا ہے تو وہ اُن کی سپورٹ بھی کریں گے۔

مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کی بانی
 مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے اور اتنا عرصہ ملک سے باہر رہنے کے باوجود نواز شریف نے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور وہ دوبارہ اُسی ڈگر پر چل رہے ہیں
پرویز الہی

اُن کا کہنا تھا جو سیاسی جماعتیں صدر مشرف کے مواخذے کی باتیں کر رہی ہیں وہ دراصل عوامی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سوچی سمجھی سکیم کے تحت ایسا کر رہی ہیں۔

پرویز الہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ دھاندلی اصل میں قاف لیگ کے لوگوں کے ساتھ کی گئی ہے اور اس حوالے سے ایس ایم ظفر اور ڈاکٹر خالد رانجھا کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
ق لیگ ارکان کو نواز کی دعوت
20 February, 2008 | الیکشن 2008
’کسی سے اتحاد نہیں کریں گے‘
19 February, 2008 | الیکشن 2008
ویلنٹائن ڈے پر خلیل رمدے ڈے
14 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد