’کسی سے اتحاد نہیں کریں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ قومی اسمبلی میں ان کی جماعت اپوزیش کا کردار ادا کرے گی اور کس جماعت سے اقتدار کے لیے اتحاد نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ کی انتخابی شکست کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قومی مفاد، اسلام اور جہموریت کے لیے آئندہ حکومت سے تعاون کریں گے لیکن اُن معاملات میں حکومت سے کا بالکل ساتھ نہیں دیں گے جو اُن کے سیاسی مفاد کے لیے ہو گا۔ انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’اس میں بھی اللہ کی کوئی بہتری ہے۔‘ تاہم انہوں نے اس شکست کا ذمہ دار صدر کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا۔ شجاعت حسین دو نشستوں سے انتخابات لڑ رہے تھے اور دونوں سے انہیں نکامی ہوئی۔ اس انتخابی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دینے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت وہ واحد جماعت ہے جس کے منشور میں ہے کوئی شخص دو مرتبہ سے زیادہ جماعت کا صدر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی دوسری مدت ہے اور اس کے بعد وہ پارٹی کے صدر نہیں رہیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو میاں نواز شریف نے چھوڑا تھا اور اُن کی جماعت اصل مسلم لیگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تحریک استقلال چھوڑ کر مسلم لیگ میں آئے تھے اور انہوں نے نواز شریف کو مسلم لیگ میں متعارف کرایا تھا۔ | اسی بارے میں شجاعت، رشید، اعجازالحق کی ہار18 February, 2008 | پاکستان چاروں صوبوں میں مختلف جماعتیں18 February, 2008 | پاکستان صدر مشرف کے لیے کمر توڑ نتائج19 February, 2008 | پاکستان پشتون انتہا پسند نہیں: اسفندیار19 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||