BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 February, 2008, 22:58 GMT 03:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاروں صوبوں میں مختلف جماعتیں
پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں
صوبائی اسمبلیوں میں ابتدائی نتائج کےمطابق پنجاب میں مسلم لیگ نواز ، سرحد میں اے این پی، سندھ میں پیپلز پارٹی اور بلوچستان میں مسلم لیگ قاف کو برتری حاصل ہے۔

پنجاب
غیر حتمی مکمل نتائج کےمطابق پنجاب میں دوسوستانوے میں سے دو سو چھیاسی نشستوں کےنتائج مل چکے ہیں۔ مسلم لیگ نواز نے ابھی تک پنجاب اسمبلی میں ایک سو دو نشتیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین چھہتر نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قاف نے پنجاب اسمبلی کی ابھی تک تریسٹھ نشتیں حاصل کی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پینتیس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایم ایم اے کو ابھی تک صرف ایک نشست ملی ہے۔

بلوچستان
رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی اکیاون نشستوں میں سے پینتالیس نشستوں کے نتائج ملے چکے ہیں جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قاف سترہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

بلوچستان اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نے سات، بی این پی چار، متحدہ مجلس عمل چھ اور اے این پی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔ بلوچستان سے دس آزاد امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔

سرحد
سرحد اسمبلی کی ننانوے نشتوں میں سے اٹھاسی کے نتائج آ چکے ہیں جس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو انتیس سیٹوں سے تمام جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے چوون میں سے انتیس نشستیں حاصل کر کےسب آگے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سرحد میں ابھی تک سترہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ آفتاب خان شیر پاؤ کی جماعت پی پی شیرپاؤ نے پانچ نشتیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ قاف کو تین جبکہ حکمران جماعت متحدہ مجلس عمل کو صرف پانچ نشتیں ملی ہیں۔سترہ آزاد امیدوار بھی کامیاب رہے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں

سندھ اسمبلی
آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے صوبے میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔ سندھ کی ایک سو تیس میں سے ایک سو چوبیس حلقوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سڑسٹھ نشستیں حاصل کر چکی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے شہری علاقوں میں اپنے غلبے کو برقرار رکھا ہے اور ابھی تک اڑتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ قاف نے نو جبکہ اے این پی نے دو، مسلم لیگ فنکشنل نے سات نشستیں حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
مخصوص نشستیں اور خواتین سیاست
18 February, 2008 | الیکشن 2008
گجرات میں پی پی کی فتح کا دعوٰی
18 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد