’مشرف کا یومِ حساب ضرور آئےگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام میں عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صدر پرویز مشرف کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات کو مسترد کرکے ملک میں جمہوریت کی بحالی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جلسہ منگل کو پشاور کے تہماس خان فٹ بال گراونڈ شاہی باغ میں منعقد ہوا جس میں محمود خان اچکزئی، قاضی حسین احمد، عمران خان، قادر مگسی اور عبدالحئی بلوچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، ملک کی داخلی خودمختاری اور قومی سلامتی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عملاً امریکی کالونی میں تبدیل ہوچکا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ کراچی سے لیکر باجوڑ تک کہنی بھی امن وسکون نہیں۔
ان کے مطابق صدر پرویز مشرف نے ملک سے آئین کا خاتمہ کرکے سپریم کورٹ جیسے اعلیٰ ادارے کو ختم کیا اور عبوری آئینی حکم کے تحت حلف نہ اٹھانے والے 63 جج آج بھی گھروں میں نظر بند ہیں۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری نے یہ جرم کیا تھا کہ انہوں نے ایک سرکاری ملازم کو صدارتی انتخاب کےلئے نااہل قراردیا تھا اور گمشدہ افراد کی بازیابی کےلئے اقدامات کرنے شروع کئے تھے جسکی سزا وہ گھر پر نظر بندی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ ان کے بقول پاکستان کی قومی خود مختاری ختم ہوچکی ہے اور ملک امریکی عقوبت خانے میں تبدیل ہوچکا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اگر عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی ہوسکتی ہے تو پھر پرویز مشرف بھی پھندے پر جھول سکتے ہیں اور وہ یہ نہ سمجھیں کہ ’انہیں قومی جرائم کی سزا نہیں ملی گی ان کا بھی ایک نہ ایک دن یوم حساب ضرور آئے گا۔‘ |
اسی بارے میں بینظیر قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان02 January, 2008 | پاکستان بائیکاٹ پر قائم ہیں: اے پی ڈی ایم01 January, 2008 | پاکستان ’مختصر التواء میں حرج نہیں‘01 January, 2008 | پاکستان بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا01 January, 2008 | پاکستان الیکشن ملتوی ہونے کا امکان 01 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||