الیکشن بائیکاٹ کےحامی رہنماگرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں نے انتخابات کے خلاف تحریک تیز کر دی ہے جبکہ نوشکی میں پولیس نے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کے تین رہنماؤں کو ایک ماہ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ نوشکی میں پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ، جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے تین مقامی رہنماؤں کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ انہیں امن و امان کے صورتحال کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے یہ تینوں جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔ ادھر ژوب میں جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے نظریاتی دھڑے نے ایک ریلی نکالی ہے۔ جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے نظریاتی دھڑے کے قائدین نے ظریف شہید پارک میں جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ تقاریر کے دوران قائدین نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ نظریاتی دھڑے کے قائدین بلوچستان میں وزیرستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس دھڑے کے قائدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کے خلاف انتخابات میں حصہ نہ لیں وگرنہ انہیں جماعت سے نکال دیا جائے گا۔ ان مقامی قائدین کا موقف ہے کہ ان کا اختلاف صوبائی قیادت سے ہے اور ان کے دھڑے کو بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس دھڑے کے تقریباً اٹھارہ امیدوار تختی کے نشان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں ملک میں الیکشن، ہمیں اس سے کیا06 February, 2008 | پاکستان انتخابات تو ڈھونگ ہیں: اپوزیشن 06 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: متعدد دھماکے، کئی ہلاک 04 February, 2008 | پاکستان غیر فوجی حکومت ضروری ہے: قاضی09 February, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||