بلوچستان: متعدد دھماکے، کئی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقہ پٹ فیڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ اللہ یار اور حب میں بجلی کے کھمبوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا ہے ۔ ایک اور واقعہ میں مچھ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ بچے ہلاک ہوئے ہیں اور ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔ ڈیرہ اللہ یار سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پٹ فیڈر کے علاقہ آر ڈی دو سو اڑتیس میں ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پٹ فیڈر کے قریب ڈیرہ بگٹی کے علاقہ شاہ زین سے لے کر زین کوہ تک کے علاقوں سے کشیدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں۔ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شحص نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر بتایا تھا کہ ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور مسلح مزاحمت کاروں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں۔ کاہان سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سو سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور مال مویشی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ سرکاری سطح پر ان جھڑپوں کی تصدیق تو نہیں ہو سکی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور کاہان کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن ہو رہا ہے جہاں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں لیکن گرفتاریوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ ڈیرہ اللہ یار اور کراچی کے قریب واقع بلوچستان کے شہر حب میں بجلی کے چار کھمبوں کو دھماکوں سے اڑایا گیا ہے جس سے حب کے کچھ علاقوں کی بجلی کی ترسیل معطل ہوئی ہے لیکن ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔ ڈیرہ اللہ یار میں امن وامان کی صورتحال کچھ عرصہ سے تشویشناک ہے۔ ایک ہفتہ قبل اس علاقے سے چار ہندو تاجروں اور ایک ہندو ڈاکٹر کو نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ اغوا کی ان وارداتوں کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ ادھر گزشتہ رات مچھ کے قریب حالیہ بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے چھ بچے ہلاک اور تین بچیاں زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں اور بچیوں کی عمریں دو سال اور تیرہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عبدالنبی، سفر خان، شادری ، مجیب الرحمان ، بی بی زاکرہ اور رضیہ شامل ہیں جبکہ بی بی شریفہ ، بی بی گوہر ناز اور خیر زادی زخمی ہوئی ہیں۔ |
اسی بارے میں سیاسی کارکنوں کی رہائی کا حکم 19 November, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں مظاہرہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال06 October, 2007 | پاکستان بلوچستان، سرحد و سندھ میں یومِ سیاہ11 September, 2007 | پاکستان بلوچستان: بدگمانی کے ساٹھ سال 17 August, 2007 | پاکستان ہلاکتیں70، امداد ناکافی، بچے بھوک سے بےحال01 July, 2007 | پاکستان بلوچستان:65 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ01 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||