دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

ہیوی میٹل کے گیتوں میں لفظ برن کا کثرت سے استعمال پایا جاتا ہے

،تصویر کا ذریعہISTOCK

،تصویر کا کیپشنہیوی میٹل کے گیتوں میں لفظ برن کا کثرت سے استعمال پایا جاتا ہے

1۔ موسیقی کی دنیا میں ’برن‘ انگریزی زبان کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جب کہ ’پارٹکولر‘ سب سے کم۔

2۔ بجو ’بی بی سی ورلڈ سروس‘، ’سی بی سی نیوز‘ اور ’دا ونڈ ان دا ولوز‘ سے خوف کھاتے ہیں۔

3۔ براک اوباما کی اہلیہ نے ایک بار کہا تھا کہ براک رات میں بادام کے سات دانے کھاتے ہیں لیکن وہ ہر رات صرف سات دانہ نہیں کھاتے۔

4۔ سنہ 1986 کی سپر مین فلم سے کسی نے بڑی جانفشانی سے ملٹن کینز کا دس منٹ کا فوٹیج تیار کیا ہے۔

5۔ شمسی توانائی کا استعمال کر کے آپ پیشاب کو بیئر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا ہر سال سات سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا ہر سال سات سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے

6۔ سنہ 2016 میں مارچ تک برطانوی پولیس نے صرف سات بار فائرنگ کی ہے۔

7۔ آسٹریلیا ہر سال سات سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

8۔ آکسفورڈ شائر میں فٹ پاتھ پر جو عجیب سے نشانات دیکھے گئے تھے اور جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ انھیں چوروں نے بنایا ہے وہ در اصل ایک دوڑنے والے کلب نے بنائے تھے۔

9۔ لندن ایسٹن سے برمنگھم کے لیے ریل کے 42 قسم کے کرایے ہیں جو کہ چھ پاؤنڈ سے 119 پاؤنڈ کے درمیان ہیں۔

10۔ تین میں سے ایک شخص کی ناک میں سٹیفیلوکوکس ایریئس نامی بیکٹریا ہوتا ہے اور بعض معاملے میں یہ سپربگ ایم آر ایس اے ہوتا ہے۔