دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہGetty

1۔ ملیریا پھیلانے والے مچھر مرغیوں سے دور بھاگتے ہیں۔

2۔ اصل براملے سیب کا پھل ابھی بھی موجود ہے اور اس کی عمر 207 سال ہے لیکن یہ پھپھوندی سے متاثرہ ہے۔

3۔ رپبلکن کنوینشن میں مظاہرین کو اپنے پاس ٹینس کی گیند رکھنے کی اجازت نہیں تھی تاہم وہ بندوقیں رکھ سکتے تھے۔

4۔ افریقی ملک ملاوی کی کچھ دور افتادہ علاقوں میں والدین اپنی 12 یا 13 سال کی بیٹیوں کے ساتھ سیکس کے لیے کسی مرد کو رقم فراہم کرتے ہیں۔

5۔سنہ 2015 کے عام انتخابات تک نک کلیگ کئی ہفتوں تک کارلی رائے جیپسن کی ایک میوزک ویڈیو کو نقل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

6۔ وہیل اپنے دوستوں اور رشتے داروں کا سوگ مناتی ہیں۔

7۔ لوگ فائرنگ کے واقعات کی موبائل سے بنائی ہوئی ویڈیوز جملہ حقوق والی کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں تاکہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

8۔ شہد کی مکھیاں گرم پانی میں ایک دوسرے پر منہ سے پانی پھینکتی ہیں

9۔ جہاز میں سفر کے دوران ’ڈراٹ بیئر‘ پیش کرنا ناممکن ہے۔۔۔ لیکن فزکس بھی عجیب ہے۔

10۔ آپ ایمی ایوارڈز میں مہمان اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں ہوسکتے اگر آپ نے کسی شو میں نصف سیزن یا اس سے زیادہ کام کیا ہے۔