دس چیزیں جن سےہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے

مچھلیاں انسانی چہرہ پہنچان سکتی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمچھلیاں انسانی چہرہ پہنچان سکتی ہیں

1۔ ایک بندر تن تنہا ایک ملک کی بجلی معطل کر سکتا ہے۔

2۔ ملکہ برطانیہ کو بتایا گیا کہ آپ اس قدر اہمیت کی حامل ہیں کہ آپ جارج فورمبی سوسائٹی کی صدر نہیں ہو سکتیں۔

3۔ امریکی بحریہ میں فوجیوں کے لیے ٹیٹو کے متعلق پالیسی 32 صفحات طویل ہے۔

4۔ مشرق وسطیٰ میں رمضان کے مہینے میں سافٹ ڈرنک ومٹو کی فروخت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

5۔ مچھلیاں انسانی چہرے پہچان سکتی ہیں۔

خنزیر اور کنگارو کے قریبی تعلقات

،تصویر کا ذریعہRYAN FRAZER

،تصویر کا کیپشنخنزیر اور کنگارو کے قریبی تعلقات

6۔اداسی تھکاوٹ کے مقابلے میں زیادہ سڑک حادثوں کا سبب بنتی ہے۔

7۔ بام نما برق دار مچھلی اپنے شکار کو صدمہ پہنچانے کے لیے پانی سے باہر کود سکتی ہے۔

8۔ دنیا بھر میں گاہک جتنے پیسے کئی بینکوں میں نہیں رکھتے ان سے کہیں زیادہ سٹار بکس کے کارڈز میں رکھتے ہیں۔

9۔ خنزیر اور کنگاروں قریبی تعلقات پیدا کر سکتے ہیں۔

10۔ اگر بحری بگلا کسی چکن ٹکہ مصالحے کے حوض میں گر جائے تو اس کا رنگ نارنجی ہو جائے گا۔