نومولود بچہ سڑک پر معجزانہ طور پر محفوظ

،تصویر کا ذریعہAFP
چین کےصوبے گھوانگ ڈانگ میں ایک حاملہ خاتون نے ڈاکٹروں کو اُس وقت حیران کر دیا جب وہ شدید درد زہ (لیبر کی درد) کے ساتھ ہسپتال پہنچیں لیکن اُن کے شکم میں بچہ نہیں تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مسز لی شدید تکلیف کی حالت میں اپنے شوہر کے ساتھ رات دیر گئے گھوانگ ڈانگ ہسپتال پہنچی تو اُن کے شوہر اور ہسپتال کے دیگر عملے نے فوری طور پر یہ اندازہ لگایا کہ راستے ہی بچہ پیدا ہوگیا ہے اور بچہ اس وقت اُن کے پاس نہیں ہے۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر خاتون کے گھر اور ہسپتال کا راستے کا جائزہ لیا گیا۔
روزنامہ چائنا ڈیلی کا کہنا ہے کہ ’جوڑے کےلیے خوش قسمتی کی بات یہ تھی کہ راستے سےگزرنے والے افراد نے نوزائیدہ بچے کو زمین پر پڑے دیکھا اور پھر اُس جگہ کا اُس وقت تک حصار کیے رکھا جب تک مدد نہیں پہنچی۔ حیرات انگیز طور پر بچہ بالکل محفوظ رہا اور اُس پر چند خراشیں آئی تھیں۔‘
چینی جوڑِے کی اس کہانی شوشل میڈیا پر بہت چرچا ہوا اور کئی افراد نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ خاتون کو کیسے پتہ نہیں چل سکا کہ اُس نے بچے کو جنم دے دیا ہے۔
کئی افراد نے تو اس معاملے پر طنز بھی کیا، جیسے ایک خاتون نے کہا کہ ’ماں میں اس دنیا میں کیسے آئی۔‘ جواب میں لکھا ہے کہ میں نے تمھیں سٹرک سے اُٹھایا ہے۔‘
سوشل میڈیا پر کئی افراد نے لکھا کہ یہ بچہ کتنا خوش قسمت ہے۔ تو ایک نے کہا کہ بچے کا زندہ بچ جانا، ایک بہت ہی زبردست خبر ہیں۔



