شعیب اختر نے جرمانہ نہیں بھرا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بالر شعیب اختر نے چودہ جولائی کی حتمی تاریخ گزر جانے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو ستر لاکھ جرمانہ ادا نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ستمبر میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عدالتی حکم کا احترام کرتے ہوئے شعیب اختر کا نام تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تو کر لیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالرشعیب اختر کو ستر لاکھ روپے کا جرمانہ چودہ جولائی تک ادا کرنے کے لیے کہا جس سے ظاہر تھا کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کا دارو مدار جرمانہ ادا کرنے پر ہے۔ مناء رانا بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور فاسٹ بالر شعیب اختر نے چودہ جولائی کی حتمی تاریخ گزر جانے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو ستر لاکھ جرمانہ ادا نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ستمبر میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عدالتی حکم کا احترام کرتے ہوئے شعیب اختر کا نام تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تو کر لیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالرشعیب اختر کو ستر لاکھ روپے کا جرمانہ چودہ جولائی تک ادا کرنے کے لیے کہا جس سے ظاہر تھا کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کا دارو مدار جرمانہ ادا کرنے پر ہے۔ شعیب اختر نے چودہ جولائی تک جرمانہ ادا تو نہیں کیا البتہ ان کے وکیل عابد حسن منٹو نے کرکٹ بورڈ کے چئرمین کو لکھا ہے کہ شعیب اختر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے اور یہ معاملہ چونکہ زیر سماعت ہے اس لیے فیصلہ آنے تک شعیب اختر یہ جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔ عابد حسن منٹو نے کہا کہ شعیب کو اتنے کم وقت میں جرمانہ ادا کرنے کے لیے کہنا انہیں چمپئنز ٹرافی سے باہر رکھنے کی پی سی بی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔ اب جبکہ محمد آصف آئی پی ایل میں مثبت ڈوب ٹیسٹ کے سبب چمپئنز ٹرافی کے کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہو سکتے تو کیا جرمانہ ادا نہ کرنے کے باوجود انہیں تیس کھلاڑیوں میں شامل کیا جائے گا؟ اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ کل یعنی منگل کے روز تیس کھلاڑیوں کی فہرست کے اعلان کے ساتھ ہی یہ معمہ بھی حل ہو جائے گا۔ |
اسی بارے میں لاہور ہائی کورٹ: شعیب کی اپیل 30 June, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کی مدت میں کمی14 June, 2008 | کھیل ہرجانے کا مقدمہ واپس لینےکا فیصلہ05 May, 2008 | کھیل شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل04 May, 2008 | کھیل کھیلنے پر پابندی، شعیب کی اپیل03 May, 2008 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||