BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امید ہے انصاف ہو گا: شعیب اختر

شعیب اختر
شعیب اختر کے حامیوں نے پی سی بی چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے خلاف نعرے بازی کی
فاسٹ بالرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے مطابق ہو گا۔

یہ بات انہوں نے اپنی پانچ برس کی پابندی کے خلاف اپیل پر قائم کردہ اپیلٹ ٹریبونل کا پہلے اجلاس کے بعد کی۔

اس اجلاس پر ذرائع ابلاغ کی بہت نظر تھی لیکن اس پہلے اجلاس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

اجلاس ایک رکن سابق کرکٹر حسیب احسن کے تاخیر سے آنے کے سبب مقررہ وقت سے کچھ تاخیر سے شروع ہوا۔

اجلاس میں ٹریبیونل کے تینوں اراکین جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ،حسیب احسن، سلمان تاثیر، فاسٹ بالرشعیب اختر اور ان کے وکیل عابد حسن منٹو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے صحافیوں کو بتایا کہ شعیب اختر کے وکیل کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی اپیل میں مزید دلائل شامل کرنا چاہیں یا اپیل کو مکمل طور پر پھر دائر کرنا چاہیں تو ان کے پاس 21 اپریل تک کا وقت ہے کیونکہ انہیں فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد سات دن کا وقت ملنا ان کا حق تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ انہیں اگر کسی اور مواد کی ضرورت ہے تو انہیں مہیا کیا جائے۔

جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے کہا کہ 26 اپریل سے ٹریبونل باقائدگی کے ساتھ ہر روز اس معاملے کی سماعت کرے گا تاہم یہ ٹریبونل کب تک اس پر فیصلہ سنائے گا اس کے بارے میں انہوں نے کوئی واضح تاریخ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کے تمام ممبران کے حقوق برابر ہیں اور کوئی ممبر بھی کسی بات پر مختلف رائے رکھنے کا یکساں حق رکھتا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کہ جہاں یہ اجلاس ہوا اس کے باہر کافی تعداد میں پولیس موجود تھی اور اس سڑک پر عام ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی تاہم اجلاس سے پہلے وہاں شعیب اختر کے حمایتی پہنچ گئے انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ یہ لوگ شعیب اختر کے حق میں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد