شعیب کیس: اپیل کمیٹی کی تشکیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر پر پانچ سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف ان کی اپیل سننے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ( ریٹائرڈ) آفتاب فرخ، سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن اور سلمان تاثیر پر مشتمل ہے۔ کمیٹی اپنی کارروائی فوری طور پر شروع کر دے گی اور سات سے تیس روز میں اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردے گی۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے ڈِسپلن کی خلاف ورزی پر عائد پانچ سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ کمیٹی کے رکن جسٹس ( ریٹائرڈ) آفتاب فرخ 1978 سے 1981 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ سلمان تاثیر سیاست داں اور صنعت کار ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن پہلے بھی اس کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں جس نے شعیب اختر کی اپیل پر ان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں عائد دو سالہ پابندی ختم کر دی تھی۔ | اسی بارے میں ’بورڈ اور چئرمین کا احترام کرتا ہوں‘04 April, 2008 | کھیل شعیب: آئی سی سی کی پوچھ گچھ04 April, 2008 | کھیل شعیب کو 20 کروڑ ہرجانے کے نوٹس03 April, 2008 | کھیل آئی پی ایل نے بھی پابندی لگا دی03 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||