’بورڈ اور چئرمین کا احترام کرتا ہوں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانون کا اور کرکٹ بورڈ کے چئرمین کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون کا احترام سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی حمایت کی۔ انہوں اپنی حمایت کرنے والی ان اہم شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جن میں عمران خان، پی سی بی کے سابق چئرمین توقتر ضیاء، حنیف عباسی، سرفراز نواز، سعد رفیق اور خاص طور پر ایم کیو ایم کے چئرمین الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ شعیب اختر نے ذرائع ابلاغ کا بھی شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ ان کی اپیل کا فیصلہ آنے تک تحمل سے کام لیں۔ شعیب اختر کا انداز آج کافی دھیما رہا اور انہوں نے آئی پی ایل سے خارج ہونے سمیت ذرائع ابلاغ کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ شعیب اختر کی جانب سے جمعہ کو دوپہر دو بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں واقع پی سی بی کے دفتر میں اپیل داخل کرنے کی اطلاعات تھیں اور یہ کہ شعیب اختر خود آئیں گے لیکن کوئی پونے تین بجے شعیب اختر کی جانب سے دو نوجوان وکیل محمد علی لاشاری اور عظیم دانیال پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کے پاس اپیل داخل کرنے آئے اور محمد علی لاشاری نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر کی سزا غیر منصفانہ ہے تاہم انہوں نے ان قانونی بنیادوں پر بات نہیں کی جن کی بنیاد پر اپیل کی گئی ہے۔ اس کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شعیب اختر کے وکلاء نے اپیل جمع کروا دی ہے لیکن انہیں پابندی کی سزا کے فیصلے کی کاپی پیر کو دی جائے گی اور پیر کے دن سے سات دن شروع ہوں گے جن کے دوران تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد اگر وہ اپیل کے متن میں کچھ اضافہ کرنا چاہیں گے تو ان سات دن میں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کمیٹی کی تشکیل پی سی بی کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کریں گے۔ اس سوال پر کہ اس فیصلے کے بعد پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پی سی بی خود حریف ہے تو کیا پی سی بی کوئی آزاد اپیل کمیٹی بنا سکتا ہے تو شفقت نغمی نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ سب نے پی سی بی کے اس فیصلے پر تنقید کی ہو بلکہ ملا جلا رد عمل ہوا ہے اور اپیل کمیٹی بنانے کا اختیار چئرمین ہی کے پاس ہے۔ شعیب اختر جمعہ کو آمد کی اطلاع پر قذافی سٹیڈیم کے باہر کوئی سو کے قریب کرکٹ شائقین جمع ہو گئے اور انہوں نے شعیب اختر کے حق میں اور ڈاکٹر نسیم اشرف کے خلاف خوب نعرہ بازی کی انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شعیب اختر قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ شعیب اختر زندہ باد اور چئرمین پی سی مردہ باد اور ’وی لو شعیب اختر‘ لکھا تھا۔ جب شعیب اختر قذافی سٹیڈیم آئے تو ان کی کالے رنگ کی لینڈ کروزر پر لوگوں نے سرخ پھول نچھاور کیے۔ |
اسی بارے میں پابندی کے خلاف شعیب کی اپیل04 April, 2008 | کھیل شعیب اختر پر پانچ برس کی پابندی01 April, 2008 | کھیل شعیب اخبارات کی شہ سرخیوں میں02 April, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا کی منگل کو پیشی 31 March, 2008 | کھیل شعیب،آصف باہر، بازید کی واپسی30 March, 2008 | کھیل ’فیصلے کا اختیار ڈسپلنری کمیٹی کو‘22 March, 2008 | کھیل کسی وضاحت کا پابند نہیں: شعیب13 February, 2008 | کھیل شعیب، کنیریا سے وضاحت طلب11 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||