BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 April, 2008, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعیب کو صفائی کا پورا موقع ملےگا‘

شعیب اختر
شعیب اختر پر پانچ سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
فاسٹ بولر شعیب اختر کی اپیل کاجائزہ لینے کے لئے قائم ایپلٹ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ( ریٹائرڈ ) آفتاب فرخ نے کہا ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرینگے کیونکہ وہ کسی کا دباؤ قبول کرنے والے شخص نہیں۔

ایپلٹ کمیٹی، جس کے دیگر دو ارکان سلمان تاثیر اور حسیب احسن ہیں، جمعرات کو قذافی سٹیڈیم میں شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکلاء سے ملاقات کر کے یہ طے کرے گی کہ اس معاملے کی باقاعدہ سماعت کب شروع کی جائے۔

جسٹس ( ریٹائرڈ ) آفتاب فرخ نے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے خدا اور ضمیر کو جواب دہ ہیں اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایپلٹ کمیٹی کی کارروائی شعیب اختر کے وکلاء کے رویے پر انحصار کرے گی۔ جب کارروائی شروع ہوگی تب ہی پتہ چلے گا کہ ان کے ارادے کیا ہیں؟ کیا وہ اس معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں یا اسے جلد ختم کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وہ شعیب اختر کو صفائی کا مکمل موقع دینگے جو ان کا بنیادی حق ہے۔

کوئی دباؤ نہیں
 میرا کوئی مفاد نہیں ہے، میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میں کسی عہدے کو نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی میں اب کوئی سرکاری ملازم ہوں کہ کسی کا خوف محسوس کروں
سربراہ ایپلٹ کمیٹی

اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ہی بنائی ہوئی اس کمیٹی پر اثرانداز ہوسکتا ہے، جسٹس آفتاب فرخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا۔ ’میرا کوئی مفاد نہیں ہے، میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میں کسی عہدے کو نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی میں اب کوئی سرکاری ملازم ہوں کہ کسی کا خوف محسوس کروں۔‘

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج، جو1956 کے اولمپکس کے سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ شعیب اختر کی اپیل کا معاملہ دونوں فریقین کے متضاد بیانات اور میڈیا میں آنے کے سبب پیچیدہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شعیب اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد دوبارہ پاکستانی ٹیم میں واپس آ کر اس کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ انہیں ایپلٹ کمیٹی سے انصاف کی توقع ہے۔

شعیب اختر کے وکلاء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی کے فیصلے کی کاپی مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سالہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

شعیب’وِلن ہی سمجھا گیا‘
شعیب پر پابندی کے فیصلے پر سخت ردعمل
شعیب اختر ’غیر قانونی قدم‘
شعیب اختر کی سزا عدالت ختم کرسکتی ہے
شعیب شعیب کا لہجہ دھیما
’بورڈ قوانین اور چئرمین کا احترام کرتا ہوں‘
شعیب اخترشعیب کی پیشی
’بچہ خراب ہو تو گھر سے نہیں نکالتے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد