شعیب پر پابندی کا فیصلہ معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شعیب اختر پر پانچ سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والے ایپلٹ ٹرائبیونل نے ان پر عائد پابندی چار جون تک معطل کر دی ہے اور اس فیصلے کے بعد انڈین پریمئر لیگ کے حکام نے بھی شعیب کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایپلٹ ٹرائبیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ’ہم نے کچھ قانونی نکات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل اپیل کے سننے کے لیے چار جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور چار جون کو یہ معطلی کا فیصلہ خود بخود ختم ہو جائے گا اور ڈسپلنری کمیٹی کی سزا پھر سے قابل عمل ہو گی۔ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے کہا کہ’اگر ہم یہ فیصلہ نہ سناتے تو یہ انصاف کے منافی ہوتا کیونکہ اس سے شعیب اختر کو ایک اضافی سزا مل جاتی جو کہ ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے میں نہیں تھی‘۔ اس فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر للت مودی نے کہا ہے کہ شعیب اختر انڈین پریمئر لیگ میں کھیل سکتے ہيں۔ اطلاعات کے مطابق للت مودی نے ایک بھارتی چینل کو بتایا ہے کہ وہ اب شعیب کی آئی پی ایل میں شرکت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں انہیں خود فون کر کے اتوار کی شب یا پیر کو کلکتہ آنے کی دعوت دوں گا‘۔ یاد رہے کہ شعیب کو کولکاتہ کی نائٹ رائڈرز ٹیم نے سوا چار لاکھ ڈالر میں خریدا ہے اور اب تک انہيں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں نہيں کھلایا گيا ہے۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا آغاز اٹھارہ اپریل کو ہوا تھا اور یہ یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل حسین کا کہنا تھا کہ سزا وہی ملنی چاہیے جو فیصلے میں ہو اور ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے میں یہ واضح ہے کہ شعیب کسی اور کے لیے پاکستان سے باہر کھیل سکتے ہیں اس لیے انصاف کا تقاضا ہے کہ کسی کو بھی سزا فیصلے کے مطابق ملے اس سے زیادہ نہ ملے اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی پوری حمایت کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں کھیلنے پر پابندی، شعیب کی اپیل03 May, 2008 | کھیل شعیب پر 22 کروڑ روپے کا دعویٰ 02 May, 2008 | کھیل شعیب کہیں بھی نہیں کھیل سکتے30 April, 2008 | کھیل شعیب اختر نے معافی مانگ لی28 April, 2008 | کھیل امید ہے انصاف ہو گا: شعیب اختر17 April, 2008 | کھیل ’شعیب کو صفائی کا پورا موقع ملےگا‘15 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||